اے میرے پیارے رب !
جب بھی پکاریں میرے یہ لب !
فقط تیرے ناموں کی تسبیح کریں اب!
بہت دیکھا دنیا کا میلہ
رہا پھر بھی یہ دل اکیلا اکیلا
نہ رستہ نہ منزل میں بھٹکا بہت ہوں !
ہے یہ بھی شکر کہ تیرے در پہ گرا ہوں
میری معصومیت تھی کہ لوٹا گیا ہوں
کبھی دوستوں سے کبھی دشمنوں سے !
مجھے اب نہ کوئی شکوہ گلہ ہے
نہیں آس کوئی نہیں پاس کوئی
مجھے فقط تیراآسرا ہے
نہ الزام کسی کو میں اب کوئی دیتا
دعا ہی ہے جو میں سب کو دیتا
میں کیا منہ دکھاؤں تجھے میرے ربا!
کہ دامن میں میرے خطا ہی خطا ہے
تو سخی ہے جو مجھ پر عطا ہی عطا ہے !
یہ ہے میری قسمت کہ امت محمدی سے ہوں
شفاعت کا روزمحشر ہمیں تحفہ ملا ہے
دکھوں سے جب یہ دل گھبرا گیا ہے
سجدوں میں تیرے سکوں پا گیا
تمنا یہی اب دل میں جگی ہے
ہوں خطا کار تو عفو درگزر فرمانا !
کہ عملوں پہ میرے رب تو نہ جانا
میری توبہ کو تو قبول فرمانا
میری مغفرت فرمانا
میری التجا کو منظور فرمانا !
یا رب العالمین!
اے تمام جہانوں کے بادشاہ !
اپنے پیارے حبیب کے صدقے مجھ بےبس کی دعا سن لے قبول کر لینا !
امت محمدیہ کے تمام مسلمانوں کی بحشش فرما دینا!
آمین یارب العالمین