رکئیے ! ٹھہرئیے ذرا مجھے آپ سے بات کرنی ہے۔ آپ کی مزاج پرسی کرنی ہے۔ مالی مسائل نے آپ کو پریشان کر رکھا ہے۔ ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال بھی آپ کو بےچین کرتی ہے۔
ایک بات جانتے ہیں آپ؟ چلیں ہم بتاتے ہیں۔ وفاقی شرعی عدالت نے اپنے ایک حالیہ فیصلے کے ذریعے حکومت پاکستان کو حکم جاری کیا ہے کہ دسمبر 2027ء تک ملک سے تمام تر سودی نظام معیشت ختم کر دیا جائے- اچھا لگا ناں یہ فیصلہ ، تو کیا عدالت نے خود ہی یہ حکمنامہ جاری کر دیا؟ نہیں اس کے پیچھے کسی کی جد وجہد ہے۔
کس نے کی جد وجہد ؟
نواز شریف، مریم نواز نے ؟
بلاول بھٹو یا اس کے والد نے ؟
“ریاست مدینہ” کو مذاق بنا دینے والی پی ٹی آئی نے ؟
نہیں-
جماعت اسلامی نے !
جی ہاں آپ نے ٹھیک جواب دیا۔
تو آپ یقین رکھئیے کہ سودی لین دین جب ختم ہوگا تو آپ کی میری سب کی مالی پریشانیاں ختم ہونے لگ جائیں گی ۔ سود ایک لعنت ہے۔ سودی کاروبار کے سبھی متعلقین کے ساتھ الله اور رسول کا اعلان جنگ ہے۔ جانتے ہیں ناں، تو آج سے، اپنے علم کو اپنے ایمان کا حصہ بنائیے۔ اپنے ایمان کو ہر فیصلے کا عنوان بنائیے۔ فیصلہ خوب سوچ سمجھ کر کیجئے۔
جی ہاں ! خواہشوں سے کچھ نہیں ہونے والا،،،فیصلہ کیجئے کہ،،،،،ملک سے سودی کاروبار ختم کرنا ہے ۔
ہاں مگر ٹھہرئیے!
یہ کام اکیلے کرنے کا نہیں، آپ اسی قوت کا حصہ بن جائیے جو اس مقصد کے لئے کوشاں ہے۔ جی ہاں آپ جماعت اسلامی کا حصہ بن جائیے۔ مگر آج ایک فیصلہ کیجئے
فیصلہ آپ کا کہ،،،،رائے/ ووٹ حقیقی حقدار کو دینا ہے،تو زرہ سنئیے ضمیر کی صدا کوکیا آواز آ رہی ہے، کہاں مہر لگانی ہے ؟ جی ہاں ! جب الیکشن کا زمانہ آئے گا،امانت جیسی بھاری شے کی سپردگی کا مرحلہ درپیش ہوگا تو آپ ضمیر کی صدا ضرور سنیں گے، صدا آئے گی۔
عدل کی ہے پہچان ترازو
مظلوموں کا مان ترازو
تبدیلی کی جسے تمنا
تھام لے ہر انسان ترازو
سچ تو یہ ہے کہ آپ کے ووٹ کا حقیقی حقدار ترازو ہے-
ارے ! یہ تو سماں ہی بدل گیا
آپ کے چہرے سے تفکرات کا رنگ غائب ہوا امید کی روشنی سے تمتما اٹھا ہے آپ کا چہرہ۔
بس اس روشنی کو مانند نہیں پڑنے دیجئے گا۔
اپنے فیصلے کو اپنی قوت بنائیے گا۔