مہنگائی 

میں گھر سے ضروری اشیاء کی خریداری کیلئے نکلا۔
راستے میں ایک دوست سے ملاقات ہوگئی۔
اس نے پوچھا کہا جارہے ہو؟
میں نے کہا کچھ ضروری اشیاء خریدنے۔
اْس نے بتایا سب کچھ مہنگا ہوگیا ہے۔
میں نے پوچھا آٹا؟..اس نے بتایا مہنگا۔
’’چاول؟‘‘ مہنگے
’’گوشت؟‘‘مہنگا
’’دال؟‘‘مہنگی
’’سبزی؟‘‘مہنگی
’’انڈے؟‘‘مہنگے
’’دودھ؟‘‘مہنگا
’’پھل؟‘‘مہنگے
’’بجلی؟‘‘مہنگی
’’علاج و معالجہ؟‘‘مہنگا
’’تعلیم؟‘‘مہنگی
’’ٹرانسپورٹ؟‘‘مہنگی
’’پٹرول‘‘؟مہنگا
’’گیس؟‘‘ مہنگی
’’پانی؟‘‘مہنگا
میں نے کہا کچھ تو سستا ہو گا؟
اس نے بلا توقف کہا :’’انسان کا خون‘‘۔

حصہ
mm
سید ثاقب شاہ اپنے قلمی نام ابن شاہ سے بھی لکھتے ہیں،گریجویٹ ہیں۔مانسہرہ کے رہنے والے ہیں لیکن ان دنوں کراچی میں مقیم ہیں۔

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں