چین سے دوستی دوسرا رخ

گزشتہ کل کراچی کے ٹاپ کلاس بزنس مینوں کی میٹنگ میں شرکت کا موقع ملا موضوع تھا چین کے پاکستان میں بڑھتے قدم اور اس کے مضمرات – ایک سے بڑھ کر ایک بزنس مین لیکن سب اس بات پر متفق تھے کہ چین کے بڑھتے قدم ہماری معیشت کے ساتھ ساتھ ہماری معاشرت اور تہذیب کے لئے بہت جلد ایک بڑا چیلنج بننے والے ہیں یہ ساری باخبر لوگ اس بات پر پریشان تھے کہ 2020 تک حکومتی اعداد وشمار کے مطابق ڈیڑھ کڑوڑ چینی پاکستان اور کراچی کی سڑکوں پر نظر آیئں گے جو کہ ہماری آبادی کا پانچ فیصد سے زیا دہ ہونگے سب اس بات پر یکسو تھے کہ بہت جلد کراچی کی سڑکوں پر پاک جائنا دوستی کی چلتی پھرتی مثالیں کراس بچوں کی صورت نظر آئیں گے اور سب سی اہم یہ کہ چائنا سے جو پہلی کھیپ آئی ان میں زیا دہ تر کرمنلز آئے جنہوں نے آتے ساتھ ہی اے ٹی ایم اور دیگر فراڈ شروع کر دئے اور حیرت انگیز طور پر ہماری وزارت خارجہ بلا تحقیق ان کو ویزے جاری کر رہی ہے جبکہ نناوے فیصد مال چین سے منگانے والوں کو ویزہ کے حصول میں طرح طرح کی رکاوٹوں کا سامنا ہے تصویر کا دوسرا رخ خطرناک بھی ہے اور قابل توجہ بھی آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا

حصہ

جواب چھوڑ دیں