محترم جناب شفقت محمود
وفاقی وزیر تعلیم
اسلام علیکم
جناب عالی!
آپ سے نہایت مودبانہ گزارش ہے کہ تعلیمی نصاب میں قرآن پاک جو کہ ہم مسلمانوں کے لیے راہ عمل ہے کو سمجھنے کے لیے عربی زبان کو لازمی قرار دیا جائے سننے میں تو آیا تھا کہ حکومتی سطح پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پانچویں جماعت تک قرآن اور عربی زبان بچوں کو پڑھائی جائےگی مگر ابھی تک اس کا اطلاق نہیں کیا گیا بلکہ کچھ سیکولر مائنڈ کے وزرا کے یہ بیان بھی سامنے آرہے ہیں کہ عربی عربوں کی زبان ہے ہمارا اس سے کیا تعلق ؟
تو جناب انگریزی بھی انگریزوں کی زبان ہے اس سے بھی ہمارا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے۔آپ سے گزارش ہے کہ جلد از جلد تعلیمی نظام کو اسلامی اقدار کے مطابق رائج کیا جائے اور صرف پانچویں تک نہیں بلکہ دسویں جماعت تک کے نصاب میں قرآن اور عربی شامل ہو۔اللہ آپ کو توفیق دے۔آمین
از طرف
ام حماد