ایک ریٹائرڈ اعلیٰ افسر کریانہ کی دکان پر گیا اور کہا ، “مجھے دال مسور کے 742 دانے دے دو ؟”
دکاندار لڑکے نے بغیر کچھ کہے 200 گرام مسور کی دال تول دی ۔
ریٹائرڈ افسر نے حیرت سے پوچھا ، “کیا واقعی یہ 742 دانے ہیں؟”
لڑکے نے کہا ، “گھر جاکر گنتی کرلیں ۔ میرے والد صاحب نے اس کی گنتی 3710 دانے فی کلو گرام کی ہے ۔ یہ 200 گرام پورے 742 دانے ہوں گے۔
ریٹائرڈ افسر نے پوچھا ، “بہت خوب! ویسے تمہارے والد صاحب کیا کرتے ہیں؟”
لڑکے نے جواب دیا ،
“آپ کی طرح 22ویں گریڈ سے ریٹائر ہو گئے ہیں بس اسی طرح وقت گذارتے ہیں “