غزل

محبت سے محبت نے دعا مجھ کو بتایا ہے

مجھے جو خواب لگتا تھا وہی جیون دکھایا ہے

چھپی دل میں جو باتیں ہیں میں لب پر وہ نہیں لائی

وہ جو کہنا نہ تھا اس کو نہ جانے کیوں بتایا ہے

مری آنکھوں میں دیکھو تم محبت ہی محبت ہے

محبت کا جو جادو ہے وہ آنکھوں میں جگایا ہے

یہ سب کہنے کی باتیں ہیں محبت وہ بھی کرتے ہیں

مگر اس کی خموشی نے مجھے سب کچھ بتایا ہے

سنو اے شاہِ دل میرے گواہی دی مرے دل نے

ازل سے تم مرے ہو دھڑکنوں نے یہ بتایا ہے

دعا سنگین کیوں ہوگا مجھے جیون کا ہر لمحہ

تمھارے لمس کی حدت کو ہم نے آزمایا ہے