آئینہ جھوٹا ہے، تصویریں سچی ہیں

گزشتہ تین مہینوں کے لاک ڈاون کے سبب حکومت نے عوام کی تفریح کا سامان ختم ہی کردیا ۔۔۔۔۔۔ کہ کہیں آنا جانا نہیں کسی سے ملنا نہیں ہاتھ ملانا نہیں اور کسی کے منہ پر چھینکنا نہیں ۔۔۔۔ ( اس کام پر لوگوں نے سختی سے عمل کیا کیوں کہ پاکستانی عوام کے لیے ایسی حرکتوں سے باز رہنا نہایت مشکل کام ہے ، ہم خود کئی بار چھپ کر چھینکے کہ کوئی ہیلپ لائن پر کال ہی نہ کردے ) گھر میں باقی سب کے ساتھ بھی ایسے ہی حالات ۔۔۔۔۔۔ اللہ سب کو اس آفت سے محفوظ رکھے ۔ آمین

خیر بات ہو رہی تھی کہ حکومت نے آیکشن میں آتے ہوئے آدھا پونا لاک ڈاون تو کروادیا تھا لیکن شاید میڈیا کی تصویر دیکھانے والے ٹی وی اینکرز کے میک اپ کے سامان پر پابندی لگانا بھول گئی ۔۔۔۔ ۔۔۔ وجہ شاید میک اپ کی ذخیرہ اندوزی تھی لیکن حکومت کو تو صرف راشن نظر آیا۔۔ کیا یہ میک اپ ان لوگوں کا راشن نہیں ۔۔۔؟ساتھ ہی بول انٹر ٹینمنٹ پر ٹک ٹاکرز کی واہیات ویڈیوز عوام کے سامنے لا کر رکھ دی گئیں ۔ جن میں کوئی زیرو بار بار اپنے کپڑے بدلتا ہے تو کبھی کوئی زیروئن اپنے منہ پر گھر کا سارا میک اپ ایک ہی دفعہ میں خرچ کر کے تھرڈ کلاس شاعری پر ویڈیو بناتی ہے ۔۔۔۔۔۔ ساتھ ہی بزرگ بھی پیچھے نہیں رہے اور اپنی ٹک ٹاکز بنا کر خوشی محسوس کررہے ہیں ۔

غرض ہر نوجوان لڑکا ہو یا لڑکی ، بچہ ہو یا بچی ، آنٹیاں ہوں یا انکل سب کے سب اسی دھندے میں لگے ہوئے ہیںکہ اپنی عزت بیچ کر کڑوڑ پتی بنیں گے ۔۔۔۔۔! ساتھ ہی اس لاک ڈاون میں LUDO اور PUBG کی جنگ بھی عروج پر نظر آئی کے کون کیا کھیلتا ہے ۔۔۔۔۔؟ ہم سے بھی کئی لوگوں نے سوال کیا ۔۔۔ پہلے تو ذرا جھاڑا پھر فرمایا کہ ہم تو صرف وہ ہیں جو گھر پر بورڈ لے کر بیٹھتے لوڈو کا اور کیرم کی گوٹیاں گنتے ۔۔۔۔۔۔بس ! لیکن جناب ! صرف یہیں پر بس نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ یہ ٹک ٹاکرز تو ہماری حکومت تک کی رسائی لے چکے ۔۔۔۔۔ جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بھائی ! تیاری کرلو کچھ عرصے میں کرسی ہمارے ہاتھ میں ۔

                    آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آسکتا نہیں     محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی

جی جناب صحیح پڑھا۔۔۔! دنیا کیا سی کیا ہو جائے گی نہیں بلکہ ہو چکی ہے ۔۔۔۔۔ ہائے یہ نوجوان نسل ۔۔۔۔۔۔! کس طرف چلی جارہی ہے ۔ اسے آن لائن کلاسس میں ڈھیروں مسائل تو نظر آرہے ہیں لیکن جو یہ گھر پر فارغ الٹے پڑے رہ کر PUBG اور فضول ٹک ٹاکز بناتے ہیں ۔۔۔۔۔ یہ تو جیسے بڑے ثواب جاریہ کا کام ہے ۔۔۔۔۔۔ جو لڑکیاں یہ دو دو کلو کا میک اپ کر کے ویڈیوز بناتی پھرتی ہیں , یہ شاید اپنی پڑھائی پر توجہ دے دیتیں تو یہ کام نہ کررہی ہوتیں۔۔۔۔۔۔۔۔اور سب سے زیادہ تو اس وقت غصہ آیا جب سوشل میڈیا پر انتہائی فضول قسم کے لطیفوں کی بھرمار دیکھی گئی ۔۔۔۔۔ جن میں سے چند آپ بھی ملاحظہ فرمایے ۔

چپل کے بغیر چل سکتے ہیں لیکن چپل آپ کے بغیر نہیں سکتی!” لو! کر لو گل ۔۔۔۔۔ یہ تو تحقیق میں فواد چودھری سے بھی آگے جا چکے ہیں لیکن بھائی وہ سندھی کی کہاوت ہے نا ۔۔۔۔ جھڑو راج تھڑو باگ ۔۔۔ مطلب کہ جیسی حکومت ویسی عوام ۔۔۔! کسی نے اسٹیٹس لگایا۔۔۔۔۔۔ دن ضرور آئے گا کیونکہ دو دن کبھی ساتھ نہیں آسکتے۔۔۔ فری تھی تو سوچا کہ آپ کو بتا دوں،ارے محترم ۔۔۔۔۔۔ اگر آپ فری تھے تو ضروری تو نہیں دوسرا بھی فری ہو۔۔۔۔۔ اگلا بھی ملاحظہ کرتے جائیے ۔۔!کا پچھلا ٹائیر جتنا بھی تیز بھاگ لے وہ آگے والے سے پیچھے ہی رہے گا ” ارے واہ ۔۔۔۔۔! ان صاحب عقل نے تو محفل لوٹ لی ۔۔۔۔۔ ایسے ہی بہت سے لطیفے آپ کو ہر جگہ سننے کو ملیں گے۔

آخر میں بس اتنا کہ یہ لاک ڈاون پاکستانی عوام کے لیے نہایت فرصت کا وقت تھا ۔ جہاں کچھ لوگوں نے گھر کا کام کرنے کی کوشش کی تو وہیں کچھ اس قسم کے رنگ بھی دیکھنے کو ملے ۔حکومت وقت سے گزارش ہے کہ خدارا اگلی بار اس قسم کا لاک ڈاون کرنے سے پرہیز کیجیے گا کیوںکہ یہ پاکستانی عوام ہے اس کو ہرانا مشکل ہے یہ انشاللہ بہت جلد سب کو شکست دے دے گی ۔۔۔۔ پھر کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ اصل آئینہ دیکھنا ہی بھول جائیں کہ کبھی وہ ان کا اصل دکھایا کرتا تھا ۔۔۔!!

جواب چھوڑ دیں