یار میں نے 40 کروڑ کی کرپشن کی ہے،مگر اب نیب والے پیچھے پڑ گئے ہیں، میں کیا کروں؟
یار کچھ نہیں ،بس پی ایس پی جوائن کر لو!!!
یار میرا شراب کا کنٹینر پولیس نے تحویل میں لے لیا ،،اب مجھے پکڑنے کے لئے چھاپے مار رہے ہیں، میں کیا کروں ؟؟ْ
اوہ! کچھ نہیں بس پی ایس پی جوائن کر لو،،،
یار میں نے ’’صرف‘‘10 بندے مارے ہیں، اب سزا سے کیسے جان چھڑاؤں ؟
یار کچھ نہیں ،بس پی ایس پی جوائن کر لو!!!
یار میں پچھلےدور حکومت میں ٹارگٹ کلنگ کےکیس میں ملوث ہوں مگر جیل نہیں جانا چاہتا ،، میں کیا کروں ؟؟
اچھا! کچھ نہیں بس پی ایس پی جوائن کر لو۔!!
یار میں پارٹی سے بھگوڑا ہوں ،، میں کہاں جاوں ،؟؟
کہیں نہیں ،، بس پی ایس پی جوائن کر لو!!!
یار مجھے سیاستدان بننے کا شوق ہے ،، پر کوئی چانس نہیں ملتا، میں کیا کروں ؟؟
یار،بس پی ایس پی جوائن کر لو!!!
یار، بھتہ خوری کے 20،25 کیسز ہیں، جان نہیں چھوٹ رہی ،کیاکروں؟
یار ، پی ایس پی جوائن کرلو۔۔!
یار ،، میرے دو نمبر دھندے بند ہو گئےہیں، کیاکروں؟
یار ، پی ایس پی جوائن کر لو ،،،!
یار ،قرضہ لیا تھا، معاف نہیں ہو رہا، کیا کروں؟
پی ایس پی جوائن کرلو،، بینک والے گھر آ کے معاف کر جائیں گے
یار ، اغوا برائے تاوان کے متعدد کیسز ہیں ،، بچاؤ کا کوئی طریقہ ؟؟
آسان حل، بس پی ایس پی جوائن کرلو ،،!
یار ،،منی لانڈرنگ کے کیسز چل رہے ہیں ،، کوئی تدبیر ؟؟
کچھ نہیں ،، پی ایس پی جوائن کرلو ۔۔دیکھا نہیں ، ڈاکٹر ارشد وہرا کو ، کیسے جان چھڑا لی!!
یار ، جلاؤ گھیراؤ،توڑپھوڑ ، حالات خراب کرنے میں ، میں ملوث ہوں ،پریشان ہوں ،، کیا کروں ؟؟
کچھ نہیں ،،آسان حل ،، پی ایس پی جوائن کرلو ،،!!
یار ، بہت گنا ہ کیے ہیں ،پاک ہونا چاہتا ہوں کیا کروں ؟؟
وہ ہے ناں، پاک صاف پارٹی ، پی ایس پی ، جوائن کرلو۔۔۔!!!
یار ، ایک فیکٹری جلادی ،، بندے زندہ جل گئے ،، کیا کروں ؟؟
کچھ نہیں ، پی ایس پی جوائن کرلو،، انیس قائم خانی اور حماد صدیقی کی مثال دیکھ لو ۔۔!
آج کل اسٹیبلشمنٹ والے ناراض ہیں، کیا کروں۔۔؟
یار ،، پی ایس پی جوائن کرلو۔۔۔ گھر آ کر خودمنائیں گے
ڈاکٹر عاصم:یار صرف 462 ارب روپے کی کرپشن کی ہے ، بتاؤ اتنی سی بات کیلئے اتنا زیادہ ذلیل کیا جا رہا ہے
یار توں ٹینشن کیوں لے رہے ہو، پی پی چھوڑو، پی ایس پی جوائن کر لو،دامن صاف ہو جائے گا
شرجیل میمن:یار 6 ارب کی کرپشن پر پکڑ لیا، کوئی ہے بات کرنے والی، یہ ہمارے خلاف سازش ہے
باس پی ایس پی جوائن کر لو، 6 کیا 60ارب روپے کی کرپشن بھی معاف ہو جائے گی۔۔
نواز شریف:بہت پریشان ہوں، اثاثے سنبھالوں ، بچے یا بیوی،این آر او بھی نہیں مل رہا
میاں صاحب غصہ چھوڑیں، پی ایس پی جوائن کر لیں، سب ٹھیک ہو جائے گا
یار ہر ایک مسئلہ کا حل پی ایس پی ہی کیوں ۔۔؟؟
ہاں ہر مسئلے کا حل، بابا پی ایس پی والے ۔۔۔
اور اگر یہ کالم لکھ کے” میں پھنس گئی ، تو پھر کیا کروں گی ؟؟
ٹینشن کی کیا بات ہے’’تم بھی پی ایس پی جوائن کر لینا‘‘
honestly the true face of our corrupt leaders (lenders) … and their dishonest facilitators …