اللہ اپنے بندے کو سزا کیوں دیتاہے؟

مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں۔
ہمارے وٹرنری ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ہوا کرتے تھے۔ میرے ان سے اچھے مراسم تھے۔ یہ یو نیورسٹی میں میرا تیسرا سال تھاایک دفعہ میں انکے دفتر گیا۔
مجھ سے کہنے لگے: مہران ایک مزے کی بات سناؤں تمہیں؟
جی سر ضرور!!
پچھلے ہفتے کی بات ہے میں اپنے دفتر میں بیٹھا تھااچانک ایک غیر معمولی نمبر سے مجھے کال آئی: “پندرہ منٹ کے اندر اندر اپنی سراونڈنگز کی کلیئرنس دیں!”
ٹھیک پندرہ منٹ بعد پانچ بکتر بند گاڑیاں گھوم کے میرے آفس کے اطراف میں آکر رکیں۔
سول وردی میں ملبوس تقریباً حساس اداروں کے لوگ دفتر میں آئے۔ایک آفیسر آگے بڑھا:
” امریکہ کی سفیر آئی ہیں، ان کے کتے کو پرابلم ہے اسکا علاج کردیجئے۔
تھوڑی دیر بعد ایک عورت آئی، ان کے ساتھ انکا ایک عالی نسل کا کتا بھی تھا۔
کہنے لگیں…میرے کتے کے ساتھ عجیب و غریب مسئلہ ہے، میرا کتا نافرمان ہوگیا ہے۔ اسے میں پاس بلاتی ہوں، یہ دور بھاگ جاتا ہے. خدارا کچھ کیجیے، یہ مجھے بہت عزیز ہے اس کی بے اعتنائی مجھ سے سہی نہیں جاتی!!
میں نے کتے کو غور سے دیکھا، پندرہ منٹ جائزہ لینے کے بعد میں نے کہا:
میم! یہ کتا ایک رات کے لیے میرے پاس چھوڑ دیں، میں اس کا جائزہ لے کر مسئلہ حل کرتا ہوں، اس نے بے دلی سے حامی بھرلی۔
سب چلے گئے تو میں نے فیضو کمدار کو آوز لگائی اور اسے بولا: اسکو بھینسوں والے بھانے میں باندھ اور اسے ہر آدھے گھنٹے بعد چمڑے کے لتر مارنا، ہر آدھے گھنٹے بعد صرف پانی ڈالنا، جب پانی پی لے تو پھر لتر مارنا!
کمدار جٹ آدمی تھا۔ ساری رات کتے کے ساتھ لتر ٹریٹمنٹ کرتا رہا!
صبح کو سفیر،پورا عملہ لیے میرے آفس میں آدھمکی!
Doctor, what about my puppy ?
I said: Hope your puppy has missed you too!!
کمدار کتے کو لے آیا!
جونہی کتا کمرے کے دروازے میں آیا چھلانگ لگا کر سفیر کی گود میں آبیٹھا، لگا دم ہلانے اور انکا منہ چاٹنے لگا!
کتا مڑ مڑ تشکر آمیز نگاہوں سے مجھے تکتا رہا اور میں گردن ہلا ہلا کے مسکراتا رہا!
سفیر کہنے لگی: سر آپ نے اس کے ساتھ کیا کیا کہ اچانک اس کا یہ حال ہے؟
میں نے کہا:
ریشم و اطلس ، ایئر کنڈیشن روم، اعلی پائے کی خوراک کھا کھا کے یہ خودکو مالک سمجھ بیٹھا تھا اور اپنے مالک کی پہچان بھول گیا تا، بس اس کا یہ خناس اتارنے کے لیے اس کو ذرا سائیکولوجیکل پلس فیزیکل ٹریٹمنٹ کی اشد ضروت تھی وہ دیدی۔۔۔ ناؤ ہی از اوکے!
اللہ بندے کو سزا کیوں دیتا ہے؟
مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں!!
(اقتباس )

حصہ

جواب چھوڑ دیں