ایک نا لائق شخص وزیر تعمیرات بن گیا ، وہ اتنا نا لا ئق تھا کہ اُسے رشوت وصول کرنے کا بھی سلیقہ نہ تھا ۔ اُسکے پاس ایک ٹھیکیدار آیا ور ایک فائل پر منظوری کے عوض بیس لاکھ دینے کا وعدہ کیا ۔ وزیر نے آئو دیکھا نہ تائو ، جھٹ سے فائل منگوائی اور اُس پر Approvedلکھ دیا۔ اب فائل منظور ہوگئی ۔ مگر ٹھیکیدار کہیں نظر ہی نہیں آیا ۔ دوچار دن انتظار کرنے کے بعد وزیر بہت پریشان ہوا کہ اب کیا کرے ۔ اسی اثناء میں اسکے چپڑاسی نے اپنے وزیر کا اُترا ہوا چہرہ اور طبیعت کی بے کلی دیکھ کر اندازہ لگایا کہ کچھ گڑ بڑھ ہے اور وزیر کے پاس آیا اور راز داری سے کہنے لگا ۔حضور! ہوں میں چپڑاسی مگر کافی عرصے سے یہ وزارت میں ہی چلا رہاہوں ۔ آپ مجھے اپنی پریشانی کی وجہ بتائیں ۔ میں کوئی حل نکال دوں گا ۔و زیر نے کہا فائل اپروو کر دی ہے مگر اب ٹھیکیدار ہاتھ نہیں آرہا ۔ چپڑاسی نے کہا کہ فائل واپس منگوا لیں وزیر نے کہا اب اس پر کٹنگ کس طرح کروں ؟ چپڑاسی نے کہاجناب آپ پریشان نہ ہوں کوئی کٹنگ نہیں ہو گی ۔ فائل واپس آئی چپڑاسی نے کہا آپ اس Approvedسے پہلے Notلکھ دیں ۔ مقصد پورا ہو جائے گا اور کوئی کٹنگ وغیرہ بھی نہیں ہو گی ۔ وزیر نے ایسا ہی کیا۔ اب ٹھیکیدار کو پتہ چلا تو بھا گاا آیا اور 20لاکھ کا بریف کیس پکڑایا۔ اب وزیر پھر پریشان ہو گیا اور چپڑاسی کو بلایا کہ اب کیا کروں ؟چپڑاسی بولا جناب عرصہ ہوا ہے یہ وزارت میں ہی چلا رہا ہوں آپ نے فائل پر جہاں Notلکھا ہے وہاں ’’ٹی ‘‘ کے بعد ’’ای‘‘ لگا دیں ۔ یعنیNotکو Noteبنا دیں اب یہ ہو گیا ۔ Approved،Noteوزیر نے ایسا ہی کیو اور من کی مراد پائی لگتا ہے اس وطن عزیر میں بھی بہت سے محکمے وزراء نہیں چپڑا سی چلا رہے ہیں ۔ کیونکہ انکا تجربہ اور آئی کیو بہت سے وزراء سے بہتر اور زیادہ ہوتا ہے ۔ یہ منافق چپڑاسی ، سیاستدان جو کچھ مرضی کرلیں ۔ ملک پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے ۔ جب تک پاک فوج اور ISIہے۔ اس ملک کا چپہ چپہ انکی نظروں سے اوجھل نہیں یہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار کھڑے ہیں، اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔ ملک پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر بنائے ہوئے ہیں ۔ ہم مسلم دنیا کی واحد آرمی ہے ۔ غزوہ ہند بھی لڑ رہی ہے، انڈیا سے بھی لڑرہے ہیں ۔
ہم افواج کے ساتھ بھی یہودیوں کے خلاف ملک شام میں لڑ چکے ہیں ۔ پاک فوج کی آرمی ملک شام جا کر اسرائیل کو مار کر گرا چکی ہے ۔ کچھ عرصہ قبل فلسطین میں مظاہرہ ہوا تھا جس میں فلسطینیوں نے پاکستان کی آرمی کو دعوت دی تھی کہ آئیں اور ہمیں آزاد کروائیں ۔ نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا تھا کہ عربوں میں جنگیں در جنگیں ہوں گی ۔ عرب دنیا تبا ہ برباد ہو جائے گی ۔ حدیث شریف میں ذکر آیا ہے کہ عرب جب جنگوں میں بے اختیار گر جائیں گے ۔ جنگیں ہوں گی اور پورا عرب حالت جنگ میں ہوگا ۔ کوئی مستحکم حکومت وہاں نہیں ہو گی ۔ اُ س وقت حضورؐ نے فرمایا! حدیث شریف میں آتاا ہے کہ اللہ تعالیٰ غیر عرب قوم میں سے فوج اُٹھائے گا ۔ جس میں عربوں سے زیادہ شہ سوار فائٹر ہوں گے اور اُس قوم کا اسلحہ ، عربوں سے زیادہ تگڑا اور طاقتور ہوگا۔ ’’ نوٹ کیجئے گا کہ پوری عرب دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور اور خوبصورت فائٹر پاکستان میں ہیں اور پاکستان د نیا کا واحد مسلمان ملک غیر عرب مسلمان ملک ہے جس کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں ۔ یہ بھی بشارت پاکستان کیلئے حضور ؐ دے چکے ہیں ۔ عربوں کی حفاظت کیلئے آپ نوٹ کریں گے ۔ پچھلے 30سال سے جب بھی عربوںکو خطرہ ہوا ہے ۔ انکی حفاظت کیلئے یہی غیر عرب فوج گئی ہے۔ جن کے ہتھیار عربوںسے بہتر تھے ۔ انکی حفاظت کیلئے یہی غیر عرب فوج گئی ہے ۔جن کے ہتھیار عربوں سے بہتر تھے ۔ جن کے فائٹرعربوں سے بہتر تھے ۔ آپکو فخر ہونا چاہیے کہ یہ پاک فوج ہے ۔
اگر آپ وسائل اور ٹیکنالوجی سے محروم پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے جدید جنگی جہاز اور کروز میزائل بنانے کے معجزاتی سچی کہانیاں پڑھیں اور اللہ تعالیٰ کی غیبی نصرت دیکھیں تو فوراً پکار اُٹھیں گے ۔ اللہ اکبر جبکہ دشمنان اسلام ششدر رہ جاتے ہیں Jf-17بلا ک 3تھنڈر بلاک 1اور 2کے بعد الحمد اللہ اب پاکستان کے پاس4.5جنریشن ملٹی رول جدید ترین جنگی جیٹ طیارہ تھنڈربلاک 3تیار پڑا ہے ۔
یہ جیٹ طیارہ مودی کے فرانس سے ڈیل شدہ درافیل جیٹ طیاروں کا ہر طرح سے ہم پلہ ہے۔ بلکہ اس کی سپیڈ رافیل سے بھی 200کلو میٹر زیادہ ہو گی BLRمیزائل کے رینج بھی رافیل سے ڈبل 300کلو میٹر ہو گی ۔ F16اب ماضی کی کہانی ہے ۔ تھنڈر بلاک 3رافیل کی3700کلو میٹررینج کے مقابل دن رات ہر قسم کے موسم میں Air to Seaاور Air to Ground،Air To Air بھارت کی کل Depthسے ڈبل سے بھی زیادہ3500کلومیٹر کی رینج تک کاروائی کر سکے گا۔
جبکہ تھنڈر بلاک3سے چھوٹے بڑے ایٹمی وغیر ایٹمی ہتھیار اور ریڈار پر نظر نہ آنے والے کروز میزائل بھی فائر کیے جا سکتے ہیں ۔
یاد رہے کہ پاکستان مہنگے جدید ترین کروز میزائل حتف 8خود تیارکرتا ہے ۔ جبکہ بھارت کے پاس یہ استعداد نہیں۔پاکستان کے پاس پہلے ہی تھنڈر کے بر آمد ی آرڈر زہیں اور اب انڈین جہاز مگ 21اور جدید ترین سنحوائی Su30گرانے کے بعد تھنڈر کو عالمی شہرت مل چکی ہے ۔ اس کے شیئرز کی قیمت میں بھی15%اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے ۔ ملائیشیا ، ایران اور سعودی عرب سمیت بہت سے ممالک نے ، JF17میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے ۔ بھارت ایک رافیل اور اسکے لیے درکار میزائلز وغیرہ پر کئی سوملین ڈالرز خرچ کر ے گا۔ جبکہ پاکستان ایک تھنڈر صرف 30ملین ڈالرز میں خود تیار کر لے گا ۔ JF-17بلاک3کی سب سے بڑی خوبی اسکی قیمت ہے جو اپنے مقابل طیاروں کی نسبت ایک تہائی سے بھی کم ہے ۔پاکستان کا دفاع نا قابلِ تسخیر بن چکا ہے ۔ پاکستان کے تمام تر دشمنوں پر لرزا طاری ہے اور انشاء اللہ رہے گا۔پاکستان زندہ آباد۔پاک افواج پائندہ آباد
It’s too bad to check your article late. I wonder what it would be if we met a little faster. I want to exchange a little more, but please visit my site safetoto and leave a message!!