جیسا کہ آپ سب کو پتا ہے کہ آج کل ہر گلی میں کم از کم چھ سے سات عدد کتے لازمی ہوتے ہیں۔ کوئی گلی ایسی نہیں ہے جہاں کتے نہ ہوں وہ بھی جنگلی کتے ۔ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے مگر یہاں کا نظام بالکل گائوں جیسا ہوتا جا رہا ہے بلکہ یہاں کی عوام بھی چیخ چیخ کر خا موش ہو گئی ہے اور ایسا نہیں کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے آئے دن بلکہ روز کوئی نہ کوئی خبر ملتی رہتی ہے پچھلے دنوں کا واقعہ ہے کہ پانچ بچوں کا باپ واحد کمانے والا اپنی بچی کو بچاتے بچاتے اس کے چنگل میں آگیا اور اس پر ستم ظریفی دیکھئے کہ اسپتال میں ویکسنیشن بھی نہیں ملتی ۔ اس آ دمی کو آدھی انجیکشن دے کر گھر بھیج دیا گیا اور نتیجہ یہ نکلا کہ چار ہفتوں میں کتے کاٹنے کا زہر پھیل گیا اور وہ اپنے بیوی بچوں کا اکیلا کمانے والا تھا دنیا سے چلا گیا ! اور تو شاید کچھ بھی نہیں ہوا ہمارے لئے یہ ایک محض خبر بن کر رہ گیااور ہم اسی طرح جی رہے ہیں کیوں کہ یہ حادثہ ہمارے یا آپ کے ساتھ نہیں ہوا ۔ فیس بک پر دیکھا ، ٹی وی پر خبر چلی افسوس کیا اور ہمارا فرض ختم ! کوئی ادارہ کوئی ویلفیئر ایسا نہیں ہے جو اس پر کام کرے اسی طرح لاپروا ہی ہوتی رہے گی تو کل یہ حا دثہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ۔پچھلے دنوں کا واقعہ ہے لاڑکانہ میں 6سال کا بچہ جس کو چار پانچ کتوں نے گھیر لیا اور اس کا پورا منہ نو چ ڈالا ۔ خدارا! اس تکلیف کو کبھی اپنے اوپر رکھ کر دیکھیں ۔ کبھی تھوڑی دیر کے لئے یہ سوچیں کہ یہ بچہ میرا بھی تو ہو سکتا تھا اور اتنا ہی نہیں ایک ظلم تو یہ ! اس پر دوسرا ظلم یہ کہ دوائی بھی نہ ملے۔
افسوس بے حد افسوس! پہلے تو یہ ہوتا تھا کہ اگر ایک کتا بھی کہیں بھونک رہا ہوتا تھا تو کسی بھی ویلفیئر یا ادارے والے آتے اور اسے لے جاتے تھے ۔ اب تو اتنی بے حسی چھائی ہو ئی ہے کہ ایک تو گلی میں کم از کم چار پانچ کتے خونخوار بھونک رہے ہوتے ہیں اور موقع دیکھ کر حملہ کرتے ہیں اور وہ انسان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور کو ئی آواز اٹھانے والا نہیں ! خدا کے لئے جو بھی اس کا ذمہ دار علاقوں کے ناظموں سے لے کر این جی اوز جس کی بھی ذمہ داری ہے خدا کے لئے اس مصیبت کی روک تھام کے لئے کوئی نہ کوئی قدم اٹھائیں اپنا کام ایمانداری سے نبھائیں تاکہ ہم اللہ کو جواب دے سکیں ۔خدا کے لئے یہ کوئی اتنا بڑا کام نہیں ہے ۔ صرف اور صرف لا پرواہی ہے ۔ اگر ہر ادارہ ایمانداری سے کام کرے تو آپ کی وجہ سے کتنی قیمتی جانیں بچ سکتی ہیں۔ براہ مہربانی اس مسئلے پر ذرا نظر ثانی کریں اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جا ئے ۔ شکریہ