مدد بھی آتی ہے

دل شکستہ نہ ہو غم نہ کرو تم ہی غالب رہوگے اگر تم مومن ہوـ(القرآن)۔

الحمد للہ! اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے کہ اس کی کبریائی بیان کرنے کا وقت آگیا ہے۔ وہ وقت کہ جب مایوسی چھا گئی تھی، پریشانی کا عالم تھا اندھیروں سے نکلنے کی کوئی راہ نہ دکھائی دیتی تھی۔ ہر درد دل رکھنے والا اپنے ان فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے پریشان تھا اور پھر یہ غم کے بادل چھٹے اور الحمدللہ جنگ بندی کا اعلان ہوا۔

جہاں لگتا تھا کہ آزمائشیں طویل ہوتی جارہی ہیں، کبھی محسوس ہوتا تھا کہ دعائوں میں بھی اثر نہ رہا، دکھ اور تکلیف بڑھتی جارہی تھی، دل افسردہ اور غمگین بھی رہتے تھے ہر موقع پر اپنے یہ فلسطینی بہن بھائی یاد آتے تھے، روزانہ کی بنیادوں پر ہسپتالوں کے تباہ ہونے، لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے اور ہزاروں کے شہید ہونے کی خبریں آرہی تھیںـ لہٰذا پریشانی بڑھتی جارہی تھی۔

ایسے میں مدد آئی اس رب کائنات کی اور جنگ روک دی گئی تو اس وقت اللہ تعالیٰ کی مہربانی، اس کی کرم نوازی پر بڑا پیار آیا اس محبت کا احساس ہوا جو وہ ہم سے کرتا ہے کہ “ہاں اس کی مدد آتی ہے” اور وہ بھولنے والا نہیں ہے وہ اپنے بندوں کے ساتھ ہے۔

لیکن میرےپیاروں اپنے رب العالمین کی تسبیح بیان کرنے کے ساتھ اس وقت بھی اور آگے بھی اپنے کرنے کا کام نہ چھوڑنا، ان کی پروڈکٹس کا بائیکاٹ کرتے رہنا اور ان اپنے فلسطینی زخمیوں کی صحت یابی کی دعا تو ان یتیم بچوں اور بیواؤں کے لئے بھی دعا کہ رب کائنات ان کے لئے کوئی مدد گار بھیج دے۔ یہ دعائیں کرتے رہنا کہ میرے حصے کے یہ کرتے رہنے کے کام ابھی باقی ہیں۔ اور یہ یقین بڑھتا چلا گیا ہے کہ “ہاں دعائیں بھی اثر رکھتی ہیں اور رب کائنات کی مدد بھی آتی ہے۔

حصہ