غزہ اور لاس اینجلس

نصیحت صرف عقلمند ہی حاصل کرتے ہیں۔ (سورہ البقرہ)،
غزہ فلسطین میں گزشتہ طویل عرصے سے جاری مظالم میں شریکِ جرم امریکہ کی ریاست لاس اینجلس میں لگی تباہی کن آگ پوری دنیا کے لیے نشان عبرت ہے، اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے ” ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی مکر کیا تھا آخر اللہ نے ان کے منصوبوں)کی عمارتوں کو جڑوں سے اکھیڑ دیا اور ان ( کے سروں) پر( ان کی) چھتیں اوپر سے گر پڑیں اور ان کے پاس عذاب وہاں سے آگیا جہاں کا انہیں وہم و گمان نہ تھا۔(سورہ النحل آیت 26)۔

خود کو سپر پاور کہتا امریکہ اصل سپر پاور کائنات کے مالک کے سامنے بے بس کھڑا ہے ،کیا یہ اللہ تعالیٰ کی کھلی نشانیاں دیکھ کر بھی اندھے گونگے بہرے بنے رہیں گے ۔یہ وقت امت مسلماں کے متحد ہونے کا ہے کہ رب العالمین نے فرمایا۔۔۔۔”اللہ تعالیٰ کی رسّی کو سب مل کر مضبوط تھام لو اور پھوٹ نہ ڈالو “(آیت نمبر 103 سورہ آل عمران)۔ اللہ تعالیٰ کے فرمان کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ تمام دنیا کے سامنے متحد نظر آنے والے ممالک خود اصل میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے: یہ سب ملکر بھی تم سے لڑ نہیں سکتے ہاں یہ اور بات ہے کہ قلعہ بند مقامات میں ہوں یا دیواروں کی آڑ میں ہوں ان کی لڑائی تو ان میں آپس میں ہی بہت سخت ہے گو آپ انہیں متحد سمجھ رہے ہیں لیکن ان کے دل دراصل ایک دوسرے سے جدا ہیں اس لئے کہ یہ بے عقل لوگ ہیں ۔ ( سورة الحشر – آیت نمبر 14)۔

صرف متحد ہوجاکر مقابلہ کرنے سے ہی اسلام کا بول بالا اور کفر کا خاتمہ ممکن ہے۔