نیا جو سال ہے اس کو
خدا کے نام کرتے ہیں
چلو اک کام کرتے ہیں
روزانہ جو پڑھیں قرآں
عمل میں عام کرتے ہیں
چلو اک کام کرتے ہیں
اسی کے ذکر پہ ہو صبح
اسی پہ شام کرتے ہیں
چلو اک کام کرتے ہیں
نبی کی راہ پہ چل کر
اچھا انجام کرتے ہیں
چلواک کام کرتے ہیں
نجات جس سے ہو ممکن
وہی اقدام کرتے ہیں
چلو اک کام کرتے ہیں
اسی کے نام زندگی کا
ہم اختتام کرتے ہیں
چلو اک کام کرتے ہیں