اسرائیلی بمباری میں مزید 260شہید
نومولود بچوں سمیت کئی افراد شہید۔۔
آج کل آئے دن ہم اخباروں اور میڈیا پر اس طرح کی کئی خبریں سنتے رہتے ہیں اور سن کر ‘ سنی ان سنی کر جاتے ہیں۔ کیا یہ خبریں صرف سننے کی حد تک ہیں؟ ۔۔۔
آج ہم کس قدر بے حس ہو چکے ہیں کہ ہمارے مسلمان بھائیوں مصیبتیں آرہی ہیں اور ہم۔۔۔۔۔۔۔
ہم ہیں کہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
کیا ایک مسلمان کی حیثیت سے ہمارا کوئی فرض نہیں بنتا کہ ہم اپنے بیت المقدس اور مسلمان بھائیوں کو بچانے کے لیے آواز اٹھائیں۔۔۔۔
غزہ، لبنان، کشمیر وغیرہ میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اور امت مسلمہ خاموش ہے۔
غزہ سے آنے والی وڈیوز دیکھی نہیں جاتیں۔جس میں معصوم نومولود بچوں کے نامکمل تار تار ہوئے جسم دکھائے جاتے ہیں جن کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
کاش کہ ہم کچھ ایسا کرسکیں کہ جس سے ہم اپنے مسلمان بھائیوں کو اور اللہ تعالیٰ کو راضی کرسکیں۔
اٹھو۔!
اٹھو میرے مجاہدو۔۔۔کہ وقت کی پکار ہے
ہر ایک اشک ہے لہو ، ہر ایک دلفگار ہے
اٹھو میرے مجاہدو۔۔۔ کہ وقت کی پکار ہے
ہر ایک اشک ہے لہو ، ہر ایک دلفگار ہے
ہر جسم سر بریدہ ہے ، لباس تار تار ہے
اٹھو کہ آج سامنے ہے پھر سے ایک ابرہہ
اٹھو کہ پھر سے ظلم کا بازار ہے جما ہوا
غزہ کے پھول نوچ کر، شیطان مسکرا رہا
جوان لہو کی فصل بھی، کٹی ہوئی ہے جابجا
پھر سے بھیج ابابیل اسی کا انتظار ہے
خدا سے اب زبان خلق ، بس یہی پکار ہے