ہال میں چاروں طرف لوگوں کا جم غفیر تھا جس میں اکثریت جوان لڑکے لڑکیوں کی تھی اور ان سب کے چہرے خوشی و مسرت سے چمک رہے تھے۔
نوجوانوں کا اتنا رش دیکھ کر معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ الخدمت جماعت اسلامی کے تحت ”آئی ٹی پروگرام بنو قابل“ کی آج تقریب تقسیم اسناد ہے جس کے بعد یہ نوجوان اپنی آٸ ٹی اسکلز کے ذریعے اپنا کیریٸر بناسکیں گے۔
یہ جان کر دلی مسرت ہوئی کہ کل تک جو نسل مایوسی اور ناامیدی کا شکار تھی,جس کے پاس نہ وساٸل تھے اور نہ ہی مواقع۔جن کی صلاحیتوں کو چاروں طرف سے کوٹہ سسٹم کی چکی میں پیساجارہا تھا وہاں پر بنو قابل جیسے شاندار پروگرام کا انعقاد یقیناً روشن مستقبل کی نوید دے رہا تھا۔
کل تک جن ہاتھوں میں ریوالور اور گنیں ہوتی تھی آج ان کے ہاتھوں میں قلم کی طاقت دے کر ان کو نہ صرف معاشرے کے لیے کارآمد بنایا جارہا بلکہ اس ملک میں آٸی ٹی جیسے کامیاب شعبے کو بھی آگے بڑھانے کا موقع دیا جارہا۔
ایک ایسے وقت میں جب کہ ساری سیاسی جماعتیں اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں,وہیں پر جماعت اسلامی نے الخدمت کے ساتھ مل کر اس ملک کی مایوس نسل کو اندھیروں سے نکالنے کا بیڑا اٹھایا اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا عزم کیا اور نتیجہ لاکھوں کی تعداد میں اس پروگرام میں حصہ لینے والے اور کامیاب ہوکر ایک تابناک مستقبل کی امید لیے طلبہ و طالبات کی صورت میں نکلا۔
بنو قابل بلا شبہ جماعت اسلامی کا اچھوتا اور اپنی طرز کا منفرد پروگرام ہے جس کی جتنی تعریف کی جاۓ کم ہے۔
یہ پروگرام مستقبل میں بھی لاکھوں نوجوانوں کی زندگی سنوارنے کا عزم لیے کامیابی کے ساتھ جاری و ساری رہے گا۔