لیگویج کا جاننا اس دور میں بہت اہم ترین اسکل ہے۔ بچوں کو اپنے کئی subject میں مختلف لیگویج سیکھنے سے واسطہ پڑھتاہے۔ اگر انہیں لینگویج سمجھ نہیں آئے گی تو وہ اس فن اور اس subject كو ٹھیک سے understand نہیں کرسکیں گے۔ وقتی طور پر ممکن ہے کہ وہ حافظہ کی بنیاد پر وہ مواد یاد کرکے امتحان تو پاس کرلیں لیکن اصل مفہوم اور مقصود سے واقف نہ ہوں ۔توآئیے ہم یہاں آپ کو کچھ مشورے بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے بچوں کو لینگویج سیکھانے میں کافی حد تک کامیاب ہوسکتے ہیں۔
ماحول : Immersive Environment
لینگویج سیکھنے کے لیے ماحول بہت اہم ہوتاہے۔ آپ گھر میں عام بول چال میں اس لینگویج کے الفاظ استعمال کریں۔ بچوں سے اس زبان کے چھوٹے چھوٹے لفظوں اور جملوں کی مدد سے بات کریں۔
ویڈیوز کا استعمال کریں: Use Visual Aids
آپ جو لینگویج سیکھانا چاہ رہے ہیں اس زبان میں فلیش کارڈز، تصویری کتابیں اور ویڈیوز وغیرہ بچوں کو دیکھائیں تاکہ بچے اس لینگویج سے مانوس ہوتے چلے جائیں۔
انٹرایکٹو سرگرمیاں: Interactive Activities
بچے ایکٹیویٹی سے بہت سیکھتے ہیں ۔اب آپ محاوروں، پہلیوں اور جملوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے بچوں کو جملہ مکمل کرنے کی مدد سے بچوں کے ذہن میں vocab کا اضافہ کرسکتے ہیں۔
مستقل مزاجی اور تکرار: Consistency and Repetition
کسی بھی کام کو سیکھنے کے لیے مستقل مزاجی بہت اہم کردار اداکرتی ہے چنانچہ روزانہ کی بنیاد پر آپ بچوں سے لینگویج کی اہمیت پر بات کریں۔ خود وہ لینگویج میں کوئی بات کریں بچوں سے سوال کرکے ان سے اسی language میں جواب کا تقاضاکریں۔ یہ روزانہ کی پریکٹس بچوں کا شوق بھی بڑھائے گی اور بچے لینگویج سیکھنے میں پختہ ہوتے چلے جائیں گے۔
بولنے کی حوصلہ افزائی کریں: Encourage Speaking
والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد قابل سے قابل ترین ہو۔ چنانچہ language سیکھنے کے معاملے میں بھی والدین حسرت رکھتے ہیں کہ ہمارا بچہ انگریزی، عربی، چائنیز یا کوئی اور زبان سیکھ سکے تو اس کے لیے بچے کی ٹوٹی پھوٹی کوشش پر بھی اس کا حوصلہ بڑھائیں تاکہ اس کا اعتماد بڑھے۔
زبان کی ایپس اور آن لائن وسائل: Language Apps and Online Resources
اس جدید دور میں بچوں کو لینگویج سیکھانے کے لیے آپ لینگویج ایپس، ٹیوٹوریل وغیرہ کی مدد بھی لے سکتے ہیں۔ نیزلینگویج سیکھنے کے لیے پزل ٹائپس کی گیمز کی مددبھی لے سکتے ہیں۔
ثقافتی کا شعور: Cultural Exposure
کسی بھی خطے کی زبان جاننے کے لے اس کے کلچر رہن سہن طرز زندگی اصطلاحت سے واقفیت ضروری ہے چنانچہ جب بچوں کو لیگویج سیکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس لینگویج بولنے والوں کے کلچر، تہوار، کھانے اوڑھنے پہنے کی روایات کے بارے میں بھی بتائیں تاکہ اس ضمن میں بھی بچوں کے پاس آہستہ آہستہ لغت کا ذخیرہ جمع ہوجائے۔
لیبلنگ: Labeling
آپ چاہتے ہیں کہ بچوں کے پاس الفاظ کے ذخیرہ جمع ہو اوروہ روانی کے ساتھ الفاظ کو یاد کرسکیں تو آپ کبھی کبھار بچوں سے گھر میں رکھی اشیاء کے لیبل پڑھوا لیا کریں۔
روزانہ کی مشق: Daily Practice
زبان کے روزانہ استعمال کی حوصلہ افزائی کریں، چاہے صرف چند منٹ کے لیے۔
روٹین انٹیگریشن: Routine Integration
زبان کو روزمرہ کے معمولات جیسے کھانے کے وقت اور سونے کے وقت کی کہانیوں میں شامل کریں۔
کتابیں اور میڈیا: Books and Media
ان کی عمر کے لیے موزوں زبان میں کتابیں، فلمیں اور شوز کا انتخاب کریں۔
تعلیمی ٹولز:Educational Tools
فلیش کارڈز، زبان سیکھنے کے کھلونے، اور دیگر تعلیمی آلات فراہم کریں۔
جملوں کا استعمال: use of sentence
صرف الفاظ ہی یاد نہ کریں بلکہ ان الفاظ کو جملوں میں استعمال کرنے کی کوشش کریں۔
مقامی بولنے والے: Listen to native speakers
مقامی بولنے والوں کو سنیں اور ان کے تلفظ اور لہجے کی نقل کرنے کی کوشش کریں۔
ٹولز کا استعمال: use of tools
آڈیو بکس اور ریڈیو پروگرام جیسے وسائل استعمال کرتے ہوئے لینگویج کی اسکل کو improve کیا جاسکتاہے۔
روزنہ اندراج:daily entries
اس زبان میں روزانہ اندراجات لکھیں جو آپ سیکھ رہے ہیں۔
روزانہ کے جملے:Daily Phrases
روزمرہ کی سرگرمیوں کے دوران ہدف کی زبان میں آسان جملے استعمال کریں۔
معمول کی سرگرمیاں :Routine Activities:
زبان سیکھنے کو معمول کی سرگرمیوں میں شامل کریں، جیسے قدموں کی گنتی، رنگوں کا نام دینا، یا اعمال کو بیان کریں۔
ایک ساتھ سیکھیں: Learn Together:
اپنے بچے کے ساتھ سیکھی جانے والی لینگویج میں پوری انرجی سے بات کریں ۔
زبان کا استعمال کریں:Use the Language
سیکھی جانے والی لینگویج کو خاندانی گفتگو اور سرگرمیوں میں شامل کروائیں۔
ہمیں امید ہے کہ یہ Tips آپ کے لیے آپ کے بچوں کو لینگویج سیکھنے میں مددگار ثابت ہوں۔ ہماری کوشش آپ کے لیے مفید ثابت ہوتو ہمارے مغفرت کی دعاکردیجئے گا۔