رمضان کو اپنے حق میں رمضان المبارک بنانے کا ارادہ کریں۔اس مہینے میں قرآن کے پیغام کو سمجھنا رمضان کی مبارک تعلیم ہے۔علمی برکت کے علاوہ عملی قرآن کی تعلیم کو اپنائیں۔خرچ کی برکت یہ ہو کہ ضرورت مند کو نوازیں۔رزق کی برکت یہ کہ کھائے پئیں اور روزےداروں کے روزے کھلوائیں۔ لباس کی برکت یہ کہ نیا سوٹ عید پر پہنیں اور جس کے پاس نیا لباس نہیں اسے پہنائیں۔
عبادت کی برکت یہ کہ کھانے پکانے ،کپڑوں کو بنانے سنوارنے سے زیادہ مسجدوں میں تلاوت ذکر میں وقت لگائیں۔ رمضان کے گنتی کے چند دن اپنے لیے یوں بچا لیے تو یہ رمضان آپ کے لیے مبارک ہی مبارک ہے۔
اس رمضان میں مسلم امہ اتحاد کی برکت یوں ڈالیں کہ فلسطین والوں کو یاد کرتے وقت گزاریں۔غزہ کے مسلمانوں کے بارے میں گروپس میں گفتگو کریں۔مسجد اقصی کی فضیلت و اہمیت سے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کو آگاہ کریں۔ آگہی دیجئے کہ ہم ان کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔ہم فلسطین کے لیے فنڈز کرسکتے ہیں۔ یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے فلسطین کو مضبوط اور یہود دشمن کو کمزور کرسکتے ہیں۔
انبیاء کی تاریخ میں اس کا کردار کہ یہ کس طرح اسلامی واقعات کا محور ہے۔ یہ ہمارے لیے مسجد حرام (بیت اللہ)اور مدینے کی مسجد نبوی کی طرح اہمیت رکھتی ہے۔یہ بیت اللہ ہی کی طرح اللہ کا دوسرا گھر ہے۔
اس مسجد کی عبادت کا ثواب دنیا کی دوسری مساجد سے کئ گنا زیادہ ہے۔ان تین مساجد کے علاوہ کسی اور مسجد کے لیے زاد راہ اکٹھا کرنا ثواب کی نیت سے زیارت خاص سفر کی مشکل اٹھانا منع ہے۔
بتائیے کہ فلسطینی اس کی خاطر کیسے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں غزہ کے مسلمانوں کے لیے آنسو بہائیں۔جہاں جہاں مسلمان مظلوم ہیں کشمیر برما ہندوستانی مسلمان مصیبت میں ہیں ۔جو گرفتار ہیں جیسے عافیہ صدیقی ان سب کے لیے ایمانی یکجہتی محسوس کریں۔اللہ اور اس کے انبیاء کے قصے بچوں کو سنائیں ان کے متعلق باتیں کریں۔ بیت المقدس کی ہسٹری ان قصائص سے بہت آسان واضح ہوگی۔
ان شاء اللہ اس شیڈول کے ساتھ رمضان کی بابرکت ساعتوں کو آپ خوب لوٹ لیں گے۔اور پھر عید کے دن رمضان کے بعد ملنے والی اللہ فرشتوں کی عیدی سے بھی آپ کا رمضان آپ کے حق میں خوب رمضان مبارک بن جائے گا۔