جیسے جیسے الیکشن کے دن قریب آتے جارہے ہیں چاروں طرف لوگوں میں بے چینی کی فضا پائی جارہی ہے لوگوں کے ذہنوں میں مختلف سوالات گردش کر رہے ہیں کہ کیا الیکشن صحیح وقت پر ہو پائیں گے، منصفانہ انتخابات اور منصفانہ نتائج عوام کے سامنے آئیں گے؟ وغیرہ وغیرہ۔
موجودہ صورتحال کی وجہ سےیوں لگتا ہے کہ عوام کا اعتبار حکمرانوں اور متعلقہ اداروں سے اٹھ گیا ہے جوان بوڑھے ہر ایک کا خیال یہ ہے کہ ہوگا کچھ نہیں بلکہ وہی ہوگا جو کچھ مخصوص لوگ چاہتے ہیں-اورالیکشن پر اٹھنے والا کثیر سرمایہ(ملک کا پیسہ) ضائع ہوجائیگا ویسے ہی اس وقت وطن عزیز شدید بحران کی زد میں ہے۔
خدا کرے کہ منصفانہ انتخابات کے منصفانہ نتائج کے بعد عوام کے یہ خدشات دور ہوجائیں اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب وقت پر منصفانہ انتخابات ہوں اور عوام کے منتخب ایماندار نمائندوں کو اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کا موقع فراہم کیا جائے، ان شاءاللہ ! ہم سب کی دیرینہ اس خواہش کو رب العزت اپنی بارگاہ الٰہی میں قبول فرمائے اور یہ ریاست حقیقی معنوں میں اسلامی ریاست کا مقام حاصل کرسکے اسی میں نہ صرف ہماری بلکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کی بھی بھلائی ہے۔ یہ
خطہ ارض اور یہ ریاست بڑی اہمیت کی حامل ہے دشمنوں نے اپنے مفاد کے لئے بڑے جال پھیلائے ہوئے ہیں اللہ رب العزت اس دھرتی پاک کو اسلام کا مضبوط قلعہ بنائے آمین۔ ثم آمین یا رب العالمین اور حضرت عمر رضی تعالٰی عنہ جیسے ایماندار اور عوام کی بھلائی چاہنے والے حکمران اس ملک عزیز کا مقدر بنیں، آمین یا رب العالمین۔