زندگی گزارنے کے لیے انسان مختلف پیشے اپنا تاہے ۔تاکہ وہ اپنے معاش کے معاملات کو چلاسکے ۔چنانچہ اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ کونساپیشہ اپنایاجائے اور کونساپیشہ نہ اپنایاجائے ۔اس کی بہترین اور زبردست وضاحت تعلیمات اسلام میں موجود ہے ۔اسلام انسان کو ہمیشہ تحفظ فراہم کرتاہے ۔انسان کے لیے وہی احکام صادر کرتاہے جس میں اس کے لیے خیر و بھلائی ہو۔آئیے ہم بھی یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ کون سے پیشے ہیں جو معاشرتی ،سماجی ،اخلاقی و مذہبی اعتبار سے ہمارے لیے موذوں نہیں ۔جن کو اختیار کرنا ہمارے لیے کسی طورپر بھی درست نہیں ۔اپنے موضوع کی جانب بڑھنے سے پہلے یہ بتاتے چلیں کہ ان پیشوں میں دو پہلو ہیں ۔
()وہ پیشے جو فی نفسہ حرام ہیں۔
()وہ پیشے جو کسی سبب یا وصف کی آمیزش سے حرام ٹھہرتے ہیں۔
آئیے ان شعبہ جات میں ایک ایک مذموم شعبہ کو ہم پیش کرتے ہیں ۔تاکہ آپ حرام پیشوں کو اختیار کرنے سے نہ صرف خود بچیں بلکہ اپنے پیاروں کو بھی بچاسکیں ۔یہاں ایک بات بتاتے چلیں کہ یہاں ہماری پیشہ سے مراد یہی ہے کہ وہ ذرائع روزگار جس کو کسی فرد نے پیشہ کے طورپراپنایاہواہے اس سے وہ اپنی ضرورتیں اور اپنی آمدنی حاصل کرتاہے ۔عین ممکن ہے کہ مضمون کے دوسرے حصہ میں ہم غلط افعال کی نشاندہی کریں تو آپ پریشان ہوں کہ یہ تو غلط فعل ہے پیشہ تو نہیں ۔چنانچہ یہ وضاحت ابتدا ہی میں ضرور تھی آئیےاب پہلے ان پیشوں کے نام جان لیتے ہیں ۔
سود لینا اور دینا یا،نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت،جوئے سٹہ بازی میسر یا قمار بازی کاپیشہ،فحاشی وقحبہ گری،گانا قوالی ،گلوکاری اور موسیقی،رقاصی کا پیشہ،مصوری و بت سازی و فروشی،کہانت ،دست شناسی (پامسٹری)، جادو ٹونہ و شعبدہ بازی،نجومیت،ٹی وی ، ریڈیو ڈرامہ، اور فلم سازی کا پیشہ،گداگری،خون کا معاوضہ لینے کا حکم،انسانی اعضاء کی خرید و فروخت کا حکم،ریزکاری (چلڑ)فروشی،چوری کا مال بیچنے اور خریدنے کا حکم،نر سے جفتی کرانے کی اجرت،زائد پانی اور گھاس کی بیع کی ممانعت،جانوروں کی لڑائی کا پیشہ،انسانی اعضاء کی خرید و فروخت کا حکم،پتنگ سازی و پتنگ بازی
قارئین :ہم اب وہ پیشے آپ کو بتانے جارہے ہیں جو کسی سبب کی وجہ سے حرام ہیں۔
()تعمیراتی کام یا کفار کی عبادت گاہوں کی تعمیر،مجرمین کو بچانے یا ناجائز کاموں میں وکالت،بیوٹی پارلر/ہیر ڈریسنگ کا پیشہ،ڈریس ڈیزائننگ،کاروباری خدمات،کال سینٹرز،اسلام یا مسلمانوں کے خلاف میڈیائی پروپیگنڈہ،ذخیرہ اندوزی
قارئین:ہم نے کوشش کی ہے کہ اجمالاً آپ کو مذموم پیشوں کو بارے میں بتاسکیں ۔ان پیشوں پر دلائل بھی درکار ہیں جوکہ ہم نیکسٹ مضمون میں پیش کریں گے ۔ابھی فقط اس موضوع پر ابتدائی باتیں ذہن نشین کرلیں ۔امید ہے کہ ہماری کوشش آپ کے لیے مفید ثابت ہوگی ۔اپنی دعاوں میں ہمیں ضرور یاد رکھئے گا۔