صحت مند بچے

بچے گھر کی رونق ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی بچہ بیمار ہوجائے تو والدین بے چین ہوجاتے ہیں ۔پریشان ہوجاتے ہیں ۔ظاہر ہے والدین اور اولاد کا تعلق ہی کچھ ایساہے ۔لیکن یہاں ایک بات قابل غور ہے کہ والدین صحت اور حفظان صحت کے حوالے سے کتنی awarenessرکھتے ہیں ؟بچوں کے لیے کیا کیا احتیاطی تدابیر کرنی چاہیے ؟والدین جہاں بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کوشاں رہتے ہیں وہاں ان کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی healthكے حوالے سے بھی سنجیدگی اپنائیں ۔

قارئین :آئیے ہم بچوں کی صحت و حفظان صحت کے حوالے سے کچھ Tipsجان لیتے ہیں ۔

متوازن غذائیت:Balanced Nutrition

اپنے بچوں کو متوازن غذا فراہم کریں جس میں پھل، سبزیاں،اناج، مناسب مقدار میں پروٹین اور دودھ شامل ہوں۔نیز میٹھے مشروبات اور زیادہ نمکین خوردونوش کی چیزوں سے دور رکھیں ۔توانائی کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے بچوں کو کھانے کی ترغیب کے ساتھ ساتھ کھاناکھانے پر appreciate بھی دیں ۔

جسمانی سرگرمی:Physical Activity

بچے کی عمر کے مطابق باقاعدہ جسمانی سرگرمی کو فروغ دیں۔اسکرین ٹائم (ٹی وی، کمپیوٹر، ویڈیو گیمز) کو محدود کریں اور آؤٹ ڈور کھیلنے کی حوصلہ افزائی کریں۔ آپ والدین ایک خاندان کی حیثیت سے بچوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں میں شامل ہوکر ان کو فزیکل ایکٹیویٹی کا عادی بنانے کی بھرپور کوشش کریں ۔

مناسب نیند:Adequate Sleep:

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ اپنى ager group كى اعتبار سے ٹھیک نیند کررہاہے ۔وقت مناسب پر اُسے سلادینے کا معمول بنائیں تاکہ اس کی نیند پوری ہوسکے ۔جو ایک جسم کا تقاضابھی ہے ۔کوشش کریں کہ بچوں کے لیے آرام دہ اور پرسکون نیند کا ماحول بنائیں۔

حفظان صحت:Hygiene

اپنے بچوں کو حفظان صحت کے اچھے طریقے ضرور سیکھائیں اور ان اصولوں پر عمل کرنے کی صورت میں بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کریں ۔مثلابچوں کو ہاتھ دھونے، دانتوں کی صفائی ،ناخن کاٹنے ،صاف کپڑے پہننے ،غسل کرنے کے حوالے سے تربیت دیں اور جب وہ بنا بولے اس پر عمل پیراہوں تو آپ ان تعریف کی صورت میں ان کی حوصلہ افزائی ضرور کردیں تاکہ ا ن کا صفائی و ستھرائی کا جذبہ سرد نہ پڑے ۔

جذبات کی نگہداشت:Emotional Well-Being

اپنے گھر کو سکھ چین اور محبت اور اپنائیت کا گہوارہ بنائیں ۔بچوں کے لیے ایک friendly environment بنائیں ۔جہاں بچہ اپنے من کی بات آپ سے کرسکے ۔اپنے آئیڈیاز اپنے خدشات ،اپنے مشکلات پوری energyکے ساتھ آپ کو بتاسکے ۔یہ اس بچے کی مینٹل ہیلتھ کے لیے بہت ضروری ہے ۔آپ اپنے اندرسننے کا ظرف اور بچے کو کہنے کا حق ضرور دیں ۔تاکہ آپ گاہے گاہے اپنے بچے کے بارے میں جان سکیں کہ وہ کیا سوچتاہے اور کیاکیا کرنے کا ارادہ رکھتاہے ۔نیز اپنے بچے کو اعصابی طور پر مضبوط کرنے کے لیے ان سے اپنی زندگی کے مشکل حالات کی اسٹوری shareکریں.جس میں آپ نے مشکل سے نکلنے کے طریقے تلاش کرکے مشکل سے نکل گئے تھے ۔تاکہ بچہ مہم جو بن سکے ۔

حفاظت:Safety:

حادثات سے بچنے کے لیے اپنے گھر کو چائلڈ پروف بنائیں۔عمر کے مطابق کار سیٹ اور سیٹ بیلٹ استعمال کریں۔اپنے بچے کو حفاظتی اصولوں کے بارے میں تعلیم دیں، جیسے کہ سڑک پار کرنے سے پہلے دونوں طرف دیکھنا،زیبراکراسنگ سے کراس کرنا وغیرہ ۔

صحت کا باقاعدہ معائنہ:Regular Health Check-ups:

بچوں کو چیک اپ کے لیے اطفال کے ماہر کے پاس باقاعدگی سے دورے کا شیڈول بنائیں۔کسی بھی صحت کے خدشات کو فوری طور پر حل کریں۔بیماری کا دورانیہ طویل نہ ہونے دیں ۔بیماری کی تشخیص کے بعد علاج مین تاخیر ہرگز نہ کریں۔

نقصان دہ چیزوں کو سرعام استعمال سے گریز کریںLimit Exposure to Harmful Substances:

آپ کے بچے آپ کی حرکات و سکنات کو دیکھتے ہیں اور آپ کے عمل کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔چنانچہ آپ بچوں کے سامنے اسموکنگ و دیگر نشے ہرگز نہ کریں بلکہ ہماراتو مشورہ ہے کہ کسی کے بھی سامنے نہ کریں یہ آپ کے لیے بھی زہر قاتل ہے اورآپ کی اولاد کے لیے بھی زہر ہے ۔

تعلیمی محرک:Educational Stimulation:

بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے نفسیاتی پہلووں کا خیال ضرور رکھیں ۔اس انداز میں ایجوکیشن کو جاری رکھیں کہ بچہ اسکول کے کام ،ہوم ورک اور اسائنمنٹ کو بوجھ سمجھ کر نہ کرے ۔بلکہ خوشی خوشی بچہ سیکھنے کی کوشش کرے ۔

سماجی میل جول:Social Interaction:

اپنے بچوں کو سوشل بنائیں ۔خاندان ،پڑوس ،دوست وغیر ہ سے میل میلان رکھنے دیں ۔ان سے مراسم انھیں سوشل بنادیں گے ۔یہ معاشرے کے ان لوگوں سے کئی چیزیں سیکھیں گے ۔جو مستقبل میں انھیں رویوں کو اسٹڈی کرنے کے حوالے سے معاون ثابت ہوں گے ۔

قارئین:ہر بچہ منفرد ہوتا ہے، اور انفرادی ضروریات مختلف ہو سکتی ہیں۔ اب آپ نے غور کرنا ہے کہ آپ کے بچوں کو کس طرح اورکس حوالے سے آپکی توجہ کی ضرورت ہے ۔اپنی اولادوں کا خیال رکھیں یہ اللہ کی نعمت ہیں ۔بہترین تعلیم و تربیت یافتہ اور صحت مند اولاد آپ کے لیے بنے گی بہترین اثاثہ ۔اللہ کریم ہمیں اپنی اولاد کی اچھی تعلیم وتربیت اور ان کی بہترین دیکھ بحال کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔آمین