آپ چھٹیاں کیسے گزاریں گے اس سلسلے میں کچھ گزارشات کی جاتی ہیں جن پہ عمل کر کے اپ اپنی چھٹیاں بہتر گزار سکتے ہیں سب سے پہلے تو یہ غلط فہمی ہے کہ چھٹیوں کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ رات دیر تک جاگیں اور صبح دیر سے اٹھیں ۔ کامیاب لوگ ہمیشہ اپنی زندگی میں ترتیب کو بہت اہمیت دیتے ہیں اس لیے جیسے آپ اپنی ترتیب زندگی میں روزانہ جلدی سو جاتے ہیں اور جلدی اٹھتے ہیں یہ ہماری صحت کے لیے بہت بہتر ہے فطرت کے قریب ترین ہے صبح جلدی اٹھ کے دن کے بہت زیادہ حصے کو استعمال کیا جا سکتا ہے سردی میں ویسے بھی دن چھوٹا ہوتا ہے اس لیے اگر آپ اپنی چھٹیوں سے بھرپور لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو صبح جلدی اٹھنا پڑے گا اس کے ساتھ ساتھ تمام خاندان والے مل بیٹھ کے ناشتہ کریں گے اور وہ والد یا والدین جو عام طور پر اپنے بچوں کے ساتھ اپنی روزمرہ کی زندگی میں مصروفیت کی وجہ سے ناشتہ نہیں کر پاتے جو کہ بچوں نے صبح جلدی جانا ہوتا ہے ان کے پاس یہ بہت اچھا موقع ہے کہ سب مل کر ناشتہ کریں، کھانا کھائیں آپس میں بات چیت کریں والدین اپنے بچوں کی منفی رجحان کو جان کر ان کی بہتر طور پر اصلاح کر سکیں اور بچے بھی اپنے والدین کو جان سکیں کہ ان سے کیا خواہشات ہیں تاکہ ایک بہتر تعلق بن سکے اورخاندان میں ذہنی ہم آہنگی پیدا ہو۔
اس کے علاوہ ہمیں ایک فیملی ٹرپ ضرور کرنی چاہیے اس سے بھی ذہنی طور پہ تسکین ہوتی ہے بلکہ آپس میں اچھا ایک تعلق بن جاتا ہے اس میں اکثر لوگ بہانے بناتے ہیں موسم سرد ہے یہ ہے وہ ہے اور لوگ اکٹھے نہیں ہو رہے کوئی پروگرام نہیں بنا رہا آپ سب سے پہلے آگے ہوں اور اپنے ہم ذہن رشتہ داروں کو اکٹھا کریں اور ٹرپ سے مراد ضروری نہیں ہے کہ بہت دور کہیں جائیں اپنے شہر میں بھی کسی اچھی جگہ پہ مل بیٹھ کے گھر سے کھانا بنا کر لے جائیں وہاں کھائیں پیئیں، بچے کھیلیں کودیں۔ بڑے لوگ بیٹھ کے باتیں کریں۔ نوجوان اپنی سرگرمیاں کریں تو ایک بہت مفید اور یاد گار دن ہو گا جو لمبے عرصے تک خوشگوار یاد کے طور پر رہے گا، ایسے دن جب انسان پریشان ہوتا ہے ان دنوں کو یاد کر کے پرسکوں ہوجاتا ہے۔
کتابیں ضرور پڑھیں کیونکہ ہمارے ہاں رواج ہی نہیں ہے کتاب پڑھنے کا اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے صرف کتاب کو جو سلیبس تک محدود کر لیا ہے ایسا نہیں ہے یہ ایک ہماری غلط فہمی ہے دنیا کا کوئی ایک موضوع آپ کو ضرور پسند ہوگا۔ کچھ لوگوں کو سفر کرنا بہت پسند ہے، کچھ کو گاڑیاں بہت پسند ہیں، کچھ کو کھانا بنانا بہت پسند ہے ،کسی کو لباس پسند ہوتا ہے تو وہ اپنے موضوع کے مطابق کتابیں اکٹھی کریں لحاف میں بیٹھ کے رات کے وقت پڑھیں یہ شوق آپ کو نئے خیالات اور تصورات بھی مہیا کرے گا یعنی سفر کے بارے میں جو اس کی غلط فہمی ہوں گی وہ دور ہوگی، اس مسئلے کا حل انٹرنیٹ نے بھی کر دیا ہے اب آڈیو کتابیں بھی موجود ہیں اگر ہمیں پڑھنے میں مشکل ہو تو ہم بہت سی کتابوں کو گوگل کے ذریعے، یوٹیوب کے ذریعے سن بھی سکتے ہیں
طلبا اور دیگرنوجوانوں کو چاہیے کہ اپنے والدین کی خدمت کریں زیادہ سے زیادہ ان کے ساتھ وقت گزاریں، ان کی بات کو مانیں خدمت سے مراد کوئی جسمانی مشقت کے کام نہیں ہے ایسی چیزیں جو آپ کے والدین آپ سے متعلق چاہتے ہیں آپ کی زندگی میں نظم پیدا ہو، آپ ڈسپلن انسان ہو ،لوگوں کی عزت کریں ایسے کام کر کے بھی اپ اپنے والدین کی خدمت کر سکتے ہیں۔ لڑکیاں لڑکے سب گھر کے کاموں میں مدد کر سکتے ہیں ایک اور غلط فہمی یہ پائی جاتی ہے کہ لڑکے گھر کے کاموں میں مدد نہیں کرتے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر آپ باہر ہوٹلوں میں دیکھیں تمام مرد کھانا بناتے ہیں اس طرح ہمیں شروع سے اپنے بچوں کو عادت ڈالنی چاہیے وہ گھر میں مددگار اور مفید ہوں۔
اپنا دین ضرور سیکھیں، الحمدللہ ہم مسلمان ہیں مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہوئے ہیں لیکن حقیقت میں اسلام کیا ہے ؟ اسلام ہم سے کیا چاہتا ہے ؟ اس کا اصل معنی کیا ہیں؟ قران میں ہمارے لیے کیا پیغام ہے؟ اس کی عملی شکل کیا ہے؟ نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت ہمیں پڑھنی ہے ہمیں اصحاب کے کے طریقے پر چلنا ہے. اس کے لیے ہمیں اپنے دین کو سیکھنا پڑے گا۔ چھٹیوں کا سب سے اہم مصرف اور اوپر بیان کیے جانے والے سب کام آپ بغیر محنت کے بھی کر سکتے ہیں اگر آپ اہل علم کی صحبت اختیار کریں اہل علم کی صحبت سے آپ کو آپ کی زندگی میں ترتیب بھی مل جائے گی، صبح جلدی اٹھنا بھی مل جائے گا، سب کے ساتھ مل کے کھانا پینا بھی آپ کے اندر پیدا ہو جائے گا، کتابیں پڑھنے کا شوق بھی پیدا ہوگا والدین کی خدمت بھی کریں گے آپ پرسکون اور مفید بھی رہیں گے۔ یہ صحبت علم والوں کی ہے اللہ والوں کے ساتھ وقت گزاریں اپنے علماء کرام کو وقت دیں۔ ان سے سوالات پوچھیں آپ خود بخود ایک مفید انسان بن جائیں گے اور نہ صرف آپ کی چھٹیاں بلکہ اپ کا سارا وقت جو ہے عبادت میں رہے گا غور ضرور کیجئے گا۔