فلسطین

جوابھی زندہ ہیں وہ زمین بوس ہوتے نہیں
وہ اجداد کی ذمہ داری سے سبکدوش ہوتے نہیں

ہر اک فلسطینی جان ہتھیلی پر لیے پھرتا ہے
ان کے بچے بھی ابابیل ہیں لڑنےسے ڈرتے نہیں

مسجد اقصیٰ کی حفاظت ان کے زندگی کا مقصد
فلسطین ہمارا ہے یہ کہنے سے وہ ڈرتے نہیں

القدس نے اپنی آغوش میں سموئے ہیں کتنےشہید
ماؤں کے جگراپنوں کی قربانی سے گھبراتے نہیں

انبیاء کی سر زمیں لہو میں ہے ڈوبی رہتی ہر پل
قبلہ اول کی حفاظت کےلیےمسلم اکٹھے ہوتے نہیں

اسرائیلی پھرتے ہیں دھشت میں مارے مارے
کیوں کوئی زمین جنگل اور صحراپناہ دیتے نہیں

بیت المقدس کے لیے ہر فلسطینی کا عہد لڑےگا
اس کی زمین کا چپہ بھی کوئی یہودی چھوئے نہیں