میرے وطن کے مجاہدوں ہمارا فخر ہو تم
مصیبت میں وطن کے لیے رہتے تیارہوتم
ہو پہاڑوں صحرااور ریگستان کے محافظ
شاہینوں کی طرح رہتے محو پرواز ہو تم
ہمیشہ سرفروشی کی تمنا لیے دل میں
سرحدوں کے بنے رہتے حصار ہو تم
نعرہ تکبیر بڑھاتا ہےتمہارا جذبہ جہاد
دشمن کے سامنے بنتے آہنی دیوار ہو تم
وطن کی خو شحالی وترقی کے ہو ضامن
ہمارا امن و امان اور قیمتی سرمایہ ہو تم
شاعر لکھتے رہےتمہاری بہادری کے قصے
کبھی وطن کےلیے غازی کبھی شہید ہو تم