اعجازِقرآن

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ نے پورے عالم اسلام کو سخت تکلیف اور ازیت میں مبتلا کردیا ہے، یہ کافروں اور طاغوتی طاقتوں کا پہلا حملہ نہیں ہے بلکہ آئے دن وہ اسی قسم کے شر میں مبتلا رہتے ہیں ہم مسلمان حرمت رسول اللہ اور حرمت قرآن پر جاں نثار ہیں کلام الہی تو خود ایک اعجاز ہے رب العزت کاسبحان الله، جو تا قیامت اسی شان سے قائم رہے گا جیسا کہ میرے رب نے فرمایا کہ ! بیشک ہم نے ہی قرآن نازل فرمایا ہےاور بیشک ہم ہی اسکی حفاظت کرنے والے ہیں. ماشاءاللہ

قران رب العزت کا وہ کلام ہے جو بندے کی دنیا واخرت کی روشنی کی ضمانت ہےجس طرح تمام انبیاء کرام اور رسولوں میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اعلیٰ مقام حاصل ہے اسی طرح رب العزت کی تمام آسمانی کتابوں میں قرآن پاک کو بھی اعلیٰ مقام حاصل ہے دشمنان اسلام کے لیے یہی بات اذیت کا باعث ہے کہ قرآن مجيد تمام کتب الٰہی کی سردار ہے قرآن پاک کی عظمت وشان یہ ہے کہ قیامت تک اس کے ایک حرف میں بھی تبدیلی نہیں آسکتی ہے جبکہ باقی تمام کتب الٰہی میں وقت کے ساتھ ساتھ ان کےاپنے ہی علماء کی طرف سے اپنی سہولت کے لیے تبدیلیاں آتی گئیں. دشمنان اسلام کسی قسم کی بھی رسول اللہ اور قرآن مجید کے خلاف سازش اور مکاری کا استعمال کریں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ہیں

قرآن شفاء ہے دلوں کا نور ہے ہدایت اوراحکامات الہی کاسر چشمہ ہے رب العزت کے حبیب نے اس اعجاز الہی کے نور سے نہ صرف عرب کے جہالت کے اندھیروں کو دور کیا بلکہ اس تمام دھرتی میں اس نور ہدایت کی روشنی سے اجالا کردیا اس کتاب ربانی کا ایک اعجاز یہ بھی ہے کہ آج اس دھرتی پر لاکھوں کروڑوں حافظ قرآن موجود ہیں سبحان اللہ اس کتاب الہی کے احکامات کی پاسداری ہی صرف بندے کو بندہ نہیں بناتی بلکہ اس کوپڑھنے والا بھی اپنے دامن میں نیکیوں کے قیمتی سیپ سمیٹ لیتا ہے اسکےصرف ایک حرف کو پڑھنے پر دس نیکیوں کا اجر یعنی پڑھتا جا اور گوہر نایاب سمیٹا جا سبحان اللہ یعنی قرآن پاک اعجاز الٰہی کاچراغ ہے.

آج دشمنان اسلام جو مسلمانوں کو تکلیفیں دینے کے درپے ہیں انہیں معلوم ہے کہ امت مسلمہ کےلیے قرآن ایمان کا حصہ ہے. یہ اسلام اور مسلمانوں کی قوت ہےلہٰذا ہمیں اذیت دینے کے لیے وہ روز بروز نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں قرآن پاک کی بے حرمتی سے انھوں نے عالم اسلام کو اذیت میں مبتلا کیا ہے انکی اس غلیظ حرکت سے ہم پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو رہیں ہیں اللہ رب العزت انکی ان تمام غلیظ سازشوں اور مکاریوں کو انہی کے اوپر پلٹ دے گا ان شاءاللہ نہ یہ طاغوتی قوتیں قرآن پاک کا کچھ بگاڑ سکتی ہیں نہ ہمارے ایمان کو کمزور کر سکتی ہیں یہ چیز ان کی شکست اور ناکامی ہے.