فرح ! مما ایک تو آپ بہت حساس ہیں ہر بات کو دل پر لے لیتی ہیں آجکل تو یہ سب کچھ ہمارے سامنے ہورہا ہے کس کس بات پر دکھی ہوجائیں گی.
مما ! لیکن بیٹا ،،، اس طرح بچیوں کی حوصلہ افزائی کرنا صحیح نہیں ہے والدین کو ایسی صورت میں مثبت طریقے سے بیٹیوں کو سمجھانا چاہیے معمولی سی بات پر طلاق ؛ ہاں جب سارے راستے بند ہوجائیں اور سمجھوتے کی کوئی گنجائش نہ رہے تو مجببوراً یہ انتہائی قدم اٹھایا جاسکتا ہے؛ چھوٹی اور معمولی باتوں پر یہ انتہائی قدم اٹھانا غلط روش ہے؛ نہ صرف ماں باپ بلکہ دوست احباب کا بھی فرض ہے کہ مثبت طریقے سے دوسروں کو سمجھائیں. ویسے بھی کوئی اچھی بات دوسروں تک پہنچانا نیکی کا کام ہے؛ بیٹا تم کسی اچھے انداز میں اس اپنی سسرالی رشتہ دار لڑکی کو سمجھاو؛ تمہیں یاد ہے میری ایک دوست نازیہ بضد تھی کہ میں بیٹی کو طلاق دلواوں گی کیونکہ اس کا داماد اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بیوی کو زیادہ وقت نہیں دے رہا تھا؛. میری دوست کے خود حالات اچھے نہیں تھے جبکہ وہ لڑکی دو بچوں کی ماں اپنے ساس سسر کے ساتھ پر آسائش زندگی گزار رہی تھی؛ اسے زندگی کا ہر سکھ حاصل تھا؛ میں نے اپنی دوست سے کہا کہ ان بچوں کا مستقبل کیا ہوگا طلاق کے بعد؛ کیا تم انہیں وہ سب کچھ دے پاوگی جو انہیں اپنے گھر میں حاصل ہے؛ کیا تم اپنی بیٹی کی دوسری شادی کرواسکو گی جبکہ آج کل تو غیر شادی شدہ لڑکیوں کی شادی ہی ایک بڑا مسئلہ ہے؛ اس لیے تھوڑا عرصہ اسے چھوڑ دو ان شاء اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا؛ اس طرح میرے کہنے پر اس نے عمل کیا؛ دو مہینے کے بعد اس نے مجھے خوش خبری سنائی کہ اللہ کا شکر ہے اب میری بیٹی اپنے گھر میں بہت خوش ہے.
یہ سب کچھ تمہیں بتانے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی نہ کوئی اس لڑکی کی بھی مثبت طریقے سے رہنمائی کرے؛ رزق تو اللہ کے ہاتھ میں ہے ابھی وہ لڑکا (اسکا شوہر) جوان ہے کچھ عرصہ پہلے اس کی ملازمت شروع ہوئی ہے محنتی لڑکا ہے ان شاء اللہ آگے ضرور ترقی کرے گا.
عزیز بہنو ! مذکورہ بالا قسم کی صورتحال میں اس پاس کے لوگوں کو مثبت انداز میں صحیح مشورہ دینے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں اگر آپکے سامنے اس قسم کے مسائل میں مبتلا کوئی نظر آئے تو یہ سوچ کر کہ میرا کیا جائے جو ہورہا ہے ہونے دو؛ یہ غلط روش ہے ہوسکتا ہے ہماری کوشش سے کسی کا بھلا ہو جائے.
اکثر میرے سامنے کچھ غلط نظر آتا ہے تو میں اپنے گھر والوں کے منع کرنے کے باوجود کسی بہانے سے سہی کوئی مفید مشورہ یا کر دیتی ہوں جس سے سامنے والے کا فائدہ ہوجائے.