موبائل فون کی فریاد جی جی آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا۔ موبائل کی فریاد۔ اس سے پہلے آپ نے عاشق کی فریاد، والدین کی فریاد، مظلوم کی فریاد تو سنی ہوگی آج موبائل بھی اپنی فریاد آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہے.
السلام علیکم میرا نام موبائل ہے میرے سے آپ سب اچھی طرح واقف ہیں۔ میں اپنے جد امجد ٹیلی فون کی جدید تاریخ شکل ہوں جس کو انیسویں صدی میں گراہم بیل نے آپ لوگوں کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کے لئے اور پیغام کو جلد از جلد پہنچانے کے لیے ایجاد کیا تھا آپ انسان شروع سے ہی اپنی سوچ دوسروں تک منتقل کرنے کے قائل ہیں شروع شروع میں یہ کام انسان ہی کیا کرتے تھے اور دوسروں کا پیغام لے کر جایا کرتے تھے جیسے بادشاہوں کے ہاں ایلچی ہوا کرتے تھے جو ان کے پیغامات دوسرے ملکوں تک پہنچایا کرتے تھے ۔ پھر یہ کام خط و کتابت کے ذریعے بھی ہوتا رہا لیکن اس کام میں سوچ کا دوسریے تک پہنچنے میں بہت وقت لگ جایا کرتا تھا ۔ جب میرے دادا ٹیلی فون ایجاد ہوئے تو انہوں نے اس کام کو جلد از جلد کیا ۔ سائنسدانوں نے آپ کی کے لئے، اپ کی سہولت کے لئے مجھے یعنی کے موبائل فون کو ایجاد کیا۔
میں آپ اہل علم اور اہل دانش کے سامنے اپنا معاملہ پیش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ مجھے انصاف فراہم کریں۔ میرا آج بھی بنیادی کام یہی ہے کہ میں آپ لوگوں کی بات کو جلد از جلد دوسروں تک منتقل کروں جو میں خوش اسلوبی سے انجام دے رہا ہوں اس کے علاوہ آپ کے گھر میں میرے ہونے سے تقریباً ہر ایجاد کی ضرورت ختم ہو چکی ہے جیسے کہ ٹی وی جس پر آپ اپنے پسندیدہ پروگرام دیکھا کرتے تھے، لیکن اس میں مشکل یہ تھی کہ سب لوگوں کو ایک وقت میں ایک ہی بندے کی مرضی کا پروگرام دیکھنا ہوتا تھا میں نے آپ لوگوں کا یہ مسئلہ بھی حل کر دیا آج میرے ذریعے ہر شخص الگ الگ بیٹھ کر اپنی مرضی کا ایک ہی وقت پروگرام دیکھ سکتا ہے اور اس سے دوسروں کو کوئی دقت بھی نہیں ہوتی۔
آج آپ کو گھر میں الارم کلاک، کیلنڈر، گھڑی یہاں تک کہ کمپیوٹر کی بھی ضرورت نہیں پڑتی، مجھے استعمال کر کے آپ موسم کا حال جان کر بہترین تدبیر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ مجھے استعمال کرکے کہیں جانے کے لیے اپنی سہولت کے لیے گاڑی، موٹر سائیکل منگوا سکتے ہیں ۔ اگر آپ کا گھر کچھ پکانے کا دل نہیں تو میرے ذریعے آپ باہر سے گھر بیٹھے آرڈر دے سکتے ہیں جو کہ پہلے آپ کو خود جا کر لانا پڑتا تھا، اگر آپ خود کس جگہ جا رہے ہیں اور وہاں کا رستہ آپ کو معلوم نہیں تو میرے ذریعے بغیر کسی سے پوچھے آپ آسانی سے اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں جب کہ مجھ سے پہلے آپ انسان خود ایک دوسرے کو جب رستہ بتایا کرتے تھے تو دوسروں کو بجائے آسانی کہ مشکل میں ڈال دیا کرتے تھے اور اکثر لوگ شکوہ کرتے پائے جاتے ہیں اور اس سے پوچھا اور اس نے ہمیں صحیح رہنمائی نہیں کی۔
میرے کیمرے کو استعمال کرکے آپ اپنی خوبصورت تصویر کھینچتے ہیں اور اپنی یادوں کو مجھ میں ہی محفوظ کر لیتے ہیں اس کے علاوہ اس میں مختلف ایڈیٹنگ کے ذریعے آپ ان کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ میرے ذریعے آپ اپنی صحت کی کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ نے ایک دن میں کتنے گلاس پانی پیے ہیں ، آپ نے کتنی کیلوریز استعمال کی ہیں، آپ کا بلڈ پریشر یا شوگر کتنا ہے تو اس کی بھی ترتیب اور آسانی سے محفوظ کر سکتے ہیں جو کہ پہلے ایک مشکل کام تھا
پیسوں کی منتقلی کو بھی میں نے بہت آسان بنا دیا ہے آپ اپنے گھر بیٹھے اپنے عزیزوں کو پیسے بھیج سکتے اپنے بل جمع کروا سکتے ہیں اپنے موبائل سے اپنے بینک میں یا بینک سے موبائل میں پیسے جمع کرنا دوسرے شہروں یا دوسرے ملک میں بھیجنا بہت آسان بنا دیا ہے۔ جو اس سے پہلے آپ کو بینکوں کی لمبی لائنوں میں جاکر اور بہت سی کاغذی کاروائی کے بعد ہی ممکن ہوپاتا تھا۔ ڈاک خانے کی ضرورت ہو تو بالکل ختم ہی ہوگئی ہے
طالب علموں کے لئے تو میں کسی نعمت سے کم نہیں ہوں۔ آج ان کو جتنی سہولت میرے ذریعہ ہے پہلے کبھی نہیں تھی اب ان کو نوٹس بنانے کی ضرورت نہیں وہ بنے بنائے نوٹس کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ اگر ریسرچ کرنی ہے تو اس کو بہت آسان بنا دیا ہے اگر اپنے اساتذہ کے لیکچر سننے ہیں تو وہ یوٹیوب کے ذریعے بہت آسانی سے سن سکتے ہیں اگر اپنی بات پہنچانے یا ان کی بات سنی ہے تو واٹس ایپ کے ذریعے بہت جلدی ہو جاتا ہے جبکہ اس سے پہلے یہ طریقہ کار بہت ہی طویل تھا کہ یونیورسٹی سے آ گئے ہیں اور اب آپ کو دوبارہ ان کی رہنمائی چاہیئے تو اگلے ہفتے آپ کو کلاس کا انتظار کرنا پڑتا تھا
جناب عالی سب سے اہم کاروبار آپ کا کاروبار میرے ذریعے انتہائی سہل ہو چکا ہے اس سے پہلے اگر آپ کی دکان ہے تو آپ کی دکان تک محدود لوگ ہی رسائی حاصل کر سکتے تھے دوسرے شہروں کے تو دور آپ کے شہر کے صرف قریب و جوار کے لوگ ہی آپ تک پہنچ سکتے تھے۔ جبکہ آج میرے ذریعے آپ دکان کی پوری دنیا میں دستیاب ہے کوئی بھی شخص آپ کی دکان سے سامان بآسانی خرید سکتا ہے اس کے علاوہ آپ کو کاروباری معاملات کے لے بینک جانے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی آپ کے زیادہ تر کام میرے ذریعے ہو جاتے ہیں رقم اپنے کو اپنے گاہک تک منتقل کرنا ، ان سے رقم منگوانا موبائل کے ذریعے ممکن ہے
اس کے علاوہ بھی میں بہت مفید ہوں لیکن صاحب ذی وقار میں اپنی بات کو مختصر کرتا ہوں میرا شکوہ ، میری فریاد آپ لوگوں کے سامنے یہ ہے کہ آخر اتنا مفید ہونے کے باوجود ہر شخص مجھ سے نالاں کیوں ہے؟ جب کہ مجھے ایک نعمت کی بجائے اذیت سمجھا جاتا ہے وبال جان قرار دیا جاتا ہے۔ جب لوگ بات کرتے ہیں کہ میں نے (یعنی موبائل نے) مسائل پیدا کیے ہیں میرے عظیم منصف میں ایک طرفہ بات نہیں کرنا چاہتا۔ میں آپ کی خدمت میں والدین، اساتذہ اور اہل علم کے وہ شکوے جو مجھ سے منسوب کئے جاتے ہیں۔ وہ بھی اب پیش کرتا ہوں سب سے پہلے موبائل فون سے حادثات ہوتے ہیں۔ اس سے رشتہ داروں کے درمیان دوری پیدا ہوگئی ہے۔
موبائل کے زیادہ دیر، رات گئے استعمال سے صحت پر برے اثرات پیدا ہوتے ہیں موبائل نے انسان کو سست بنا دیا ہے، اس کے ذریعے نقل کا رجحان بڑھ گیا ہے، موبائل فون خود ایک نشہ ہے. میرے عظیم منصوبوں میں نے پوری ایمانداری سے اپنا معاملہ آپ کے سامنے پیش کیا ہے۔ اپنے فوائد بھی پیش کئے ہیں اور مجھ سے منسوب کئے جانے والے شکوے بھی اس کی بنیاد پر آپ کیافیصلہ کرتے ہیں یہ میں آپ پر چھوڑتا ہوں.
یہ کہنے کا حق رکھتا ہوں کہ کوئی بھی ایجاد صرف ایک استعمال کی چیز ہوتی ہے۔ موبائل ایک سہولت ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ آپ مجھے اچھاکہیں مگر یہ بھی حق رکھتا ہوں کہ کم سے کم مجھے برا بھلا نہ کہیں ضرورت صرف اس وقت احتیاط کی ہے اساتذہ، والدین اور علماء سے میری درخواست ہے کے وہ میرے بہتر استعمال کی طرف رہنمائی فرمائیں۔
نوجوان نسل کو حقیقت میں اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ موبائل کا استعمال سیکھیں اور اس کے لئے والدین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اگر وہ خود اپنے موبائل کا بہتر استعمال کریں گے وقت پر موبائل کو بند کر کے سو جائیں گے میرا غیر مناسب استعمال نہیں کریں گے تو ان شاء اللہ ان کی اولاد بھی اس سے فائدہ اٹھائے گی اور میں یہی چاہتا ہوں کہ پاکستانی قوم مجھے اور مجھ جیسی ایجادات کےمثبت استعمال ذریعے زیادہ سے زیادہ ترقی کرے اور دنیا میں اپنا نام پیدا کرے بحثیت مسلمان ان جدید ایجادات کے استعمال سے اپنے دین کو پوری دنیا میں پہنائیں۔ والسلام آپ کا اپنا موبائل فون