ایک گریڈ 20 کے سرکاری افسر کو لے جانے والی شوفر ڈراؤین سرکاری گاڑی جس کی مالیت 130 ملین روپے ہے، جوسبز نمبر والی پلیٹ کی نمائش کرتی بھری ہوئی سڑک سے گزرتی ہے۔ لاکھوں افراد کو ان کی کم از کم قانونی اجرت سے محروم رکھ کر خریدی گئی ہے۔ اس بے ہودہ لگژری سرکاری گاڑی نے گزشتہ 12 سالوں سے روڈ ٹیکس ادا نہیں کیا۔ اگر کوئی حکومت اپنے ٹیکس خود ادا نہیں کرتی تو اسے اپنے شہریوں سے ٹیکس وصول کرنے کا کیا اخلاقی جوازہے؟ لیکسس ان 150,000 ڈیڑھ لاکھ سرکاری گاڑیوں میں سے صرف ایک ہے جو ہر ماہ ٹیکس دہندگان کے پیسے سے 12 ارب روپے سے زیادہ کا پیٹرول استعمال کرتی ہیں۔ یہ ان متعدد مراعات میں سے ایک ہے جو ایک پلیٹ میں رکھ کر اس ملک پر راج کرنی والی اقلیت کو دی گئی ہیں، جنہیں اب طنزیہ الفاظ میں “اشرافیہ” کہا جاتا ہے۔
ڈیڑھ لاکھ سرکاری گاڑیوں پر اشرافیہ کے قبضے، ہر پاکستانی لیڈر کی طرف سے توشہ خانہ کے تحائف کی بے تحاشہ لوٹ مار اور لاکھوں غیر قانونی کم تنخواہ پانے والے ملازمین اور مجرمانہ طور پر استحصال کا شکار سینی ٹیشن ورکرز اور پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کے درمیان کیا چیزمشترک ہے۔ امتیازی طور پر آپس میں جڑے ہوئے، وہ اسی حقیر ‘مینوفیکچرنگ میں تفاوت’ کے عمل اور اثر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایک چھوٹی سی اقلیت اپنے لامحدود استحقاق، مراعات، پٹرول، لگژری گاڑیوں، بھاری پنشن، بھاری تنخواہیں، غیر متناسب الاؤنسز، بڑی رہائش گاہیں، خصوصی کلب، غیر ملکی دوروں اور توشہ خانہ کے مہنگے تحائف کو ہڑپ کرنے کے لائسنس کو قانونی شکل دینے کے لیے قوانین بناتی ہے۔ یہ ہے پاکستانی عوام کی حقیقت۔
اس لالچی اقلیت کا ناقابل تسخیر بوجھ معاشرے کے غریب ترین، پسماندہ اور استحصال زدہ طبقے اٹھاتے ہیں۔ سندھ کی بلدیات میں ایک بھی یومیہ اجرت پر کام کرنے والے صفائی عملے کو کم از کم قانونی اجرت نہیں ملتی اور پاکستان میں ایک بھی نجی سیکیورٹی گارڈ کو، جو 12 گھنٹے کی شفٹ کرتا ہے، اس کی قانونی اجرت حاصل نہیں کرتا۔ جہاں ایک طرف بےشرم اشرافیہ معمولی جسمانی بیماریوں کے لیے پردیس کی طرف بھاگ جاتی ہے، وہیں گارڈز اور سینٹری ورکرز بیماری کے ایک دن کی بھی یومیہ اجرت سے محروم رہتےہیں۔ چھٹی کرنے پر ان کی تنخواہ کاٹ لی جاتی ہے۔ اس اشرافیہ نے ایسی اسکیمیں بنائی ہیں جو خود کو، اپنی بیویوں اور ان کی دوسری نسلوں کو تاحیات پنشن کا حقدار بناتی ہیں، پاکستان میں ایک بھی کنٹریکٹ یافتہ سینیٹری ورکر یا پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کوای او بی آئی کے پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں کیا جاتا ہے۔ اس کا موازنہ ان متعدد اہلکاروں سے کریں جو اپنی آخری تنخواہ کے 85 فیصد کے برابر پنشن، رعاتی قیمتی قیمت پر لگژری گاڑی کی خریداری، ایک سیکیورٹی گارڈ، ایک ڈرائیور، ایک اردلی، 300 لیٹر مفت پیٹرول، 2000 یونٹ مفت بجلی اور ماہانہ 3000 مفت ٹیلی فون کالز حاصل کرنے کے ‘حقدار’ ہیں۔
ایسی ظالمانہ عدم مساوات، ایسی ناانصافی، قومی وسائل کی ایسی بہیمانہ لوٹ کھسوٹ اور پسماندہ طبقے کے اس قدر شدید استحصال کے ساتھ کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ اسے صرف سول سوسائٹی کی باشعور اور توانا آوازوں سے ہی روکا جا سکتا ہے جو اشرافیہ اور پسماندہ طبقے کے درمیان نفرت انگیز تفاوت کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کرتی ہیں۔ کوئی بھی اصول اور قوانین جو کسی بھی مراعات، سہولیات، الاؤنسز، گاڑیاں، پیٹرول یا کسی بھی قسم کے امتیازی فوائد کا حق کسی بھی ’’اشرافیہ ‘‘ کو دیتے ہیں آئین کے آرٹیکل 25 کی روح کے خلاف ہیں اور انہیں فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔
وہ تمام لوگ جنہوں نے توشہ خانہ کی لوٹ مار میں حصہ لیا وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ وہ تحائف، ایسی رعایتی قیمت پر خرید رہے تھے، جو بذات خود تحفہ کی اصل قیمت کا ایک چھوٹا سا حصہ تھا۔ انہیں جوابدہ ہونا چاہیے، انھیں تحائف واپس کرنے کے لیے مجبورکیا جانا چاہیے اور مستقبل میں انھیں کسی بھی عوامی عہدے پر فائز ہونے سے روکنا چاہیے۔ پرٹوکول کے نام پر مختص ان ڈیڑھ لاکھ سرکاری کاروں کو واپس لے کر مارکیٹ میں فروخت کیا جانا چاہیے۔ انگریز جنہوں نے ہم پر 200 سال حکومت کی وہ صرف 86 سرکاری گاڑیوں کے کارپول سے کام چلا تے ہیں۔ جو ایک مرکزی کارپول میں رکھی ہوئی ہیں۔ برطانیہ کے وزیر اعظم کے لیے وقف گاڑی کے علاوہ، باقی تمام وزراء اور حکام کو ایک درخواست فارم بھرنا ہوتاہے، جس میں ہر سفر کا مقصد، وقت اور فاصلہ درج ہوتا ہے۔
پاکستان کی بقا گریڈ 16 سے اوپر کے تمام سرکاری افسران کی تنخواہوں، مراعات، الاؤنسز اور پنشن کو یکسر کم کرنے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں، صفائی ستھرائی کے کارکنوں، سیکیورٹی گارڈز، پیٹرول پمپ ملازمین اور کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سے اور ان کی EOBI کی رجسٹریشن سے منسلک ہے۔ کان کن جو اس ملک کی غیر محفوظ کوئلے کی کانوں میں ہر روز مرتے ہیں۔a