رب سے بات

جب بھی محو عبادت ہونا
گرنا سجدے میں بہت رونا
اتنا رونا کہ دل صاف ہو جائے
اور ہر اک گناہ معاف ہوجائے
ہو جو قسمت میں رمضان
بڑے پیار سے سن کر اذان
دل میں کر لینا تازہ ایمان
بات کوئی بھی ہو سنانا رب کو
ساری مشکل بتانا فقط رب کو
ہو توکل اللہ تو ہر رستہ آسان ہو گا
دشمن کامیابی پہ تیری حیران ہوگا
کوئی برا کہے تو چپ رہنا
صبر کرنا کچھ بھی نہ کہنا
صبر والوں پر اللہ کا انعام خاص ہوتا ہے
دنیا وآخرت میں مقام خاص ہوتا ہے
جب بھی چاہو رب کے در پہ جا سکتے ہو
ہر دکھ درد بس اس کو بتا سکتے ہو
وہی ساری مشکل کو ٹال سکتا ہے
وہی تو ہے جو گرتے کو سنبھال سکتا ہے
جب سارے رشتے ناطے چھوڑ جاتے ہیں
اک رب ہی تو ہے جو ہمیں تنہا نہیں چھوڑتا ہے
سارے عیبوں کو جانتا ہے
مگر دھتکارتا نہیں
میں بھی اے میرے رب تیرے سوا کسی اور کو پکارتا نہیں
اے میرے مہربان رب
کبھی مجھ سے خفا نہ ہو جانا
بھولوں رستہ تو سیدھی راہ دکھانا
اپنے رحم وکرم کا سدا سایہ کر دے
اپنے پیارے حبیب کے صدقے
اُمت محمدیہ کی مغفرت کر دے
آمین ثم آمین