ماں

احساس سے بڑھ کر
اپنوں میں سب سے بڑھ کر

راتوں میں لوری بن کر
بچپن میں انگلی پکڑ کر

کھانوں میں لذت بھر کر
آنکھوں میں محبت بھرکر

دھوپ میں سایہ بن کر
درد میں ہمدرد بن کر

دشمنوں میں دوست بن کر
اندھیرے میں روشنی بن کر

بھٹکوں تو رستہ بن کر
بھولوں تو تربیت بن کر

چلوں تو رہنما بن کر
دکھ میں صبر بن کر

پریشانی میں ضبط بن کر
تھک جاؤں تو حوصلہ بن کر

رودوں تو سہارا بن کر
راستے کی منزل بن کر

آخرت میں جنت بن کر
دعا کی تاثیر بن کر

ماں تو دنیا میں آئی ہے
رب کی رحمت کی تصویر بن کر