جماعت اسلامی مضبوط اور ٹھوس بنيادوں پر کھڑی ايک کھرى جماعت ہے، سردی گرمی آندھی طوفان اور ہر مشکل گھڑى ميں يہ ہمہ وقت سرگرم رہنے والی ايک نڈر اور چاق و چوبند جماعت ہے۔
جماعت اسلامى کے ليے اليکشن اور سليکشن کے ذريعے سے صرف اقتدار اور طاقت حاصل کرنا مقصد نہيں بلکہ اپنے اقتدار سے دين الٰہی کا نفاذ، عوام الناس اور ان کے حقوق کو امپاورمنٹ دينا ہی جماعت اسلامی کو مقصود ہے، اس جماعت کی بنياد ہی رضائے الٰہی کا حصول ہے، سياست ہو يا تجارت، معاشرت ہو يا معيشت غرض زندگی کے ہر ہر شعبے ميں اسی بنا پر جماعت اپنی کارکردگی کا ڈھانچہ کھڑا کرتی ہے۔
پس جماعت اسلامی ميرا انتخاب صرف اس ليے نہيں ہے کہ اقتدار ميں آکر يہ جماعت ميرے، ميرے لوگوں اور ميرے شہر کے مسئلے حل کرے گی ، بلکہ، جماعت اسلامی ميرا انتخاب اس ليے بھی ہے کہ يہ واحد جماعت ہے جو دینی شعور بھی دیتی ہے اور حالات حاضرہ سے آگاہی بھی، يہ ملی جذبات کو پروان بھى چڑھاتی ہے اور اجتماعيت سے جوڑتی بھی ہے، جماعت اسلامی ايک مضبوط اور بہترين نیٹ ورک کا نام ہے۔
يہ واحد جماعت ہے جو بہتر کل کے ليے کم عمر بچوں اور بچيوں کو ناصرف اپنے دين سے جوڑتی ہے بلکہ روشن اور پر اميد مستقبل کى راہيں بھی دکھلاتی ہے۔
يہ جماعت نوجوانوں کو شعورو آگہی کے ساتھ ساتھ اپنے اسلاف کی بہترين روايات کا وارث بھی ٹھہراتی ہے۔
يہ جماعت ايک طرف تو افراد کو معاملہ فہمی اور سمجھ بوجھ دے کر مقصديت سے جوڑتی ہے، تو دوسرى طرف ايک اعلیٰ نصب العين بھى ديتی ہے۔
يوں جماعت اسلامى ميرا بہترين انتخاب ہے۔