سنو ! یہ تمہارا شہر ہے، تمہارا گھر ہے، یہ ریپر سڑک پہ نہ پھینکنا پتا ہے ناں یہی ریپرز اور شاپرز اڑ کر گٹر میں چلے جاتے ہیں اور پھر بارش ہونے پر پانی کی نکاسی متاثر ہوتی ہے کیونکہ وہ جو کچرا سڑکوں پہ ہم پھینکتے جاتے ہیں وہ گٹر بلاک کر دیتا ہے۔
سنو بجلی چوری مت کرنا۔۔۔کنڈا مت لگانا ۔۔۔ دوست احباب یہ کام کریں بھی تو انھیں روکنا ،اداروں کو مطلع کرنا۔۔۔میٹر ریڈر سے” کچھ” طے مت کرنا جو استعمال کرو اس کا بل صحیح بھرنا۔۔۔ورنہ ادارے کا قصور نہ ہوگا ،خود تم قصور وار ہو گے۔ سنو ! یہ جو گھر ہے تمہارا اس سے مخلص رہنا۔
سنو تعصب کے جو بت تمہارے اندر پل رہے ہیں انھیں توڑ ڈالو خطبہ حجۃ الوداع کو یاد رکھنا جس میں بتا دیا پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ مسلمان رنگ و نسل کا محتاج نہیں ہوتا۔۔۔سو تم سب بھی ایک ہو۔۔۔۔یاد رکھنا تم ایک ہو جاؤ تو کوئی طاقت تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
سنو اس شہر کا خیال رکھنا ۔اُن لوگوں کا انتخاب کرنا جو مخلص ہوں اور جو مخلص ہے وہ سب کو نظر آ رہا ہے۔ سنو اپنے شہر کی قسمت بدلنے کا موقع مل رہا ہے حق کا ساتھ دینا۔ جانتے ہو ناں کہ وہ کون ہے؟۔