فریاد

میرے مولا میری فریاد سن لے ذرا
میرے مولا میری دعائیں سن لے ذدا۔

میرے مولا میری حاجات سن لے ذرا
میری خطاؤں کو درگزر کر دے ذرا۔

مجھے نیکی کی توفیق دے دے ذرا
مجھے ہر برائی سے بچالے سدا۔

دشمن کے شرور سے بچالے مجھے
ذلت سے بچا عطا کر عزت مجھے۔

میری الجھنوں کو دور کردے مولا
میری زندگی کو آسان کردے ذرا۔

ہے اتفاق میں برکت سدا
نا اتفاقی کا خاتمہ کردے مولا۔

میرے مولا میری فریاد سن لے ذرا
میری التجاء کو سن لے ذدا۔

میری التجاء ہے یہی یہی التجاء ہے
میری التجاء کو سن لے ذرا۔

وقت آخر جب ہو لب پر جاری رہے کلمہ طیبہ
یہ تمنا ہے میری، تمنا پوری کردے ذرا ۔

میرے والدین پر رحم کردے مولا
جیسے کیا انھوں نے میرے بچپن میں مولا۔

یوم حساب جب ہو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرنا
جہنم کی آگ سے بچانا میرے مولا۔

یہ فریاد ہے میری فریاد سن لے ذرا
میری التجاء کو سن لے ذرا۔