اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی پاکستانی اور او آئی سی کی مشترکہ قرارداد،اقوام متحدہ نے منظور کر لی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے امت مسلمہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ اگلا قدم اس پر عمل در آمد ہے۔ بے شک امت مسلمہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہے کہ اقوام متحدہ نے ہر سال ”15 مارچ کو یوم اسلام فوبیا“ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اور او آئی سی کی اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قراراداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش ہوئی جسے منظور کر لیا گیا۔ نائن الیون کے بعد مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات بڑھے مذہبی آزادی ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔ مختلف ملکوں میں سیاسی مقاصد کے لیے اسلامو فوبیا کو ہوا دی جاتی ہے۔ اسلامو فوبیا کے خلاف آگاہی اور تدراک کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کو روکنا ہوگا۔ مذہبی رواداری کا خیال رکھنا ہو گا۔
دوسری طرف بھارت اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کی قراراداد منظور ہونے پر تلملا اُٹھااور شدید رد عمل کا اظہار کیا۔اقوام متحدہ میں بھارت کے مسقتل مندوب ٹی ایس ترومورتی نے اقوام متحدہ کی جرنل اسمبلی میں کہا کہ بھارت امید کرتا ہے کہ یہ قرارادادمستقبل میں پیش کی جانے والی مخصوص مذہب فوبیا قراردادوں کے لیے اس لیے نظیر نہیں بنے گی جس سے اقوام متحدہ ایک مذہبی کیمپ کی صورت اختیار کر لے۔ کسی ایک مذہب کے ساتھ فوبیا مخصوص نہ کریں۔ صرف ایک مذہب کے لیے فوبیا منانے کی ضرورت نہیں۔ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے۔وہ کئی سالوں سے پاکستان اور اسلام خلاف جو کاروائیں کرتا رہا ہے وہ ملایا میٹ ہو گئیں ۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ پچھلے دنوں یورپی یونین نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت فیک ویب سائٹز کے ذریعے ایک عرصے سے پاکستان کے خلاف زہر اگلتا رہا ہے۔ عام لوگوں اور حکومتوں کو پاکستان کے خلاف اُکساتا رہا ہے۔ ہر قسم کے بین الالقوامی اجتماعات میں پاکستان کے خلاف زہر اُگلتا رہتا ہے۔ بھارت اعلانیہ کہتا رہا ہے کہ وہ پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دے گا۔ پاکستان میں گھس کر کاروائی کرے گا۔ کئی دفعہ ایسی جعلی حرکتیں کرتا بھی رہا ہے۔
فوجی ماہرین نے کہا کہ بھارتی جہازوں کو پاکستان ہوائی جہازوں نے فضا میں للکارا تو بھارت جہازگھبراہٹ میں اپنے پے لوڈ جنگل میں ہی گھرا کر واپس الٹے پاﺅں بھاگ گئے۔اس کے جواب میں پاکستان کی ہوائی فورس نے دوسرے دن مقبوضہ کشمیر میں اسلحہ ڈپو کے پاس ،جہاں بھارتی فوج کے سربراہ میٹنگ میں مصروف تھا،منتخب اہداف جہاں انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو،ہو ائی حملہ کیا۔ جب بھارتی جہا زوں نے پاکستانی جہازوں کو گرانے کے لیے تعقب کیا تو پاکستان جہاز کے پائلٹ نے بھارت کے دو جہاز گھرا دیے۔ ایک کاملبہ مقبوضہ کشمیر اور دوسرے کا پاکستانی حدود میں گھرا۔ پاکستان نے ایک پائلٹ ابھی نندن کوگرفتار کر لیا۔ بھارت جو پروپیگنڈے کے سہارے اپنی عوام کو دوھکے میں رکھتا ہے، مشہور کر دیا کہ ابھی نندن نے پاکستان کا ایف سولہ جہاز گھرا دیا۔ پاکستان نے ایف سولہ بنانے والی کمپنی کو دعوت دی کہ ا یف سولہ جہازوں کی گنتی کر لے۔ گنتی کرنے کے بعد ایف سولہ بنانے والی کمپنی نے بیان جاری کیا کہ پاکستان کو سپلائی گئے ایف سولہ پاکستان کے پاس موجود ہیں۔ جبکہ ابھی نندھن کو ایف سولہ گرانے پر انعام سے بھی نواز دیا۔ امریکا کمزور ملکوں پر حملے کرتا ہے اور پروپیگنڈے کے زور پر ان کو دبا کے بھی رکھتا ہے۔
پاکستان کے لیے یہ خوشی کامقام ہے کہ اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا منانے کی منظوری دی۔ اب15 مارچ ہر سال اقوام متحدہ کے تحت اسلامو فوبیا کا دن منایا جایا کرے گا۔ اسلام امن آشتی والا دین ہے۔ جس میں ذات پات، رنگ نسل۔ کالے گورے اور قومیتوں کی برتری کا کوئی بھی تصور وجود نہیں۔ اسلام میں صرف تقویٰ کی بنیاد پر انسانوں کو پرکھا جا تا ہے سب انسان آدم کی اولاد ہیں۔