یہ کیا نعرہ چلایا ھوا ہے ”محفوظ عورت مضبوط خاندان“ یہ تو ساری عورت کو قید کرنے کی منصوبہ بندی ہے ان مولویوں کو عورت کی آزادی برداشت جو نہیں ھوتی اسی لیے کبھی حیا کے نام پر پردہ میں قید کرنے کی کوشش کرتے پھرتے ہیں تو کبھی محفوظ عورت محفوظ خاندان کے نام پر عورت کو قید کرنا چاہتے ہیں
ارےپیاری! یہ کیا کہہ رہی ھو ؟ارے ارے یہ قید تو نہیں- یہ چیزیں تو تمہاری محافظ ہیں ذرا حقیقت کی آنکھوں سے دیکھو یہ جو شیطانی فریب کاریاں تجھ پہ غالب ہیں نا ذرا اس کا پردہ تو ہٹاؤ تم خود ہی جان لو گئ ارے تم تو بینک میں موجود خزانہ سے بھی زیادہ قیمتی ھو تمھیں پتہ ہے نا چند سکوں کی حفاظت کے لیے بینک والے کیا کچھ نہیں کرتے وہ اپنی دولت کو سات پردوں میں چھپا کر بھی بے چین رہتے ہیں تم خود ہی بتاؤ ذرا بینک کیا عمارت کے بغیر ھوتے ہیں؟ بینک کے باہر کیا گارڈ (محافظ)نہیں ھوتے ؟ کیوں نہیں ھوتے پیاری سب کچھ ہی ھوتا ہے ان کی دولت گارڈ اور عمارت کے حصار میں ھوتی ہے یہ حصار بھی ان کو ناکافی لگتے ہیں وہ عمارت کے حصار کے اندر نہ جانے اور کتنے حصاروں میں اسے رکھتے ہیں اب تم خود ہی بتاؤ کہ کیا تمھاری اوقات بینک کی دولت کے چند سکوں کے برابر بھی نہیں؟ ارے نہیں ،نہیں تم تو بہت قیمتی ھو ہاں ہیرے سے بھی زیادہ- قیمت کی تو بات ہی چھوڑ دو ہر چیز قیمت رکھتی ہے تم تو ان مول ھو پیاری- آنے والی نسلوں کی معمار ھو تم- یہ پردہ، یہ گھر ، یہ بھائی، یہ باپ اور شوہر کا وجود تمہارے گرد حصار ہے اس حصار کو توڑو گی تو خاندان تو برباد ھوگا ہی تم خود بھی برباد ھو جاؤ گی ان حصاروں کو قید نہ سمجھو تم تو مسلمان لڑکی ھو پھر کیوں اتنی سر پھری بن گئی ھو کیوں ان کی تقلید کررہی جو خدا تک سے غافل ہے تمہیں رسول ﷺ کا وہ فرمان یاد رہنا چاہیے
مشرکین کی مخالفت کرو، یہود ونصارٰی کی مخالفت کرو، بت پرستوں کی مخالفت کرو
تہمیں پتہ ہے نا پیاری ! مسلمان کبھی اللہ اس کے رسول کی مخالفت نہیں کرتا اور نہ ہی اس کو یہ اختیار حاصل ہے۔
ترجمہ: اور ( دیکھو ) کسی مومن مرد و عورت کو اللہ اور اس کے رسول کے فیصلہ کے بعد کسی امر کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا ( یاد رکھو ) اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی جو بھی نافرمانی کرے گا وہ صریح گمراہی میں پڑے گا۔ Surat No 33 : سورة الأحزاب – Ayat No 36
اور پیاری یہ پردے کا حکم یہ گھر بیٹھنے کا حکم تو رب ہی کا ہے۔
ترجمہ: اپنے گھروں میں ٹک کے بیٹھو۔سورہ احزاب آیت :33
ترجمہ: اے نبی اپنی ازواج بیٹیوں اور مومن عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر چادروں کے پلو لٹکا لیا کرے تاکہ پہچان لی جائے اور نہ ستائی جائے اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ سورہ حزاب
پیاری یہ تو اللہ کے فیصلے ہیں اور اس کے فیصلے تو مبنی بر حکمت ھوتے ہیں۔
ترجمہ: اور خوب جان لو کہ بے شک اللہ غالب اور صاحب حکمت ہے۔ البقرہ آیت:260
اب کیا تم اس حکیم کی مخالفت کرو گی ، اگر اب بھی تم نے نہیں ماننا تو جان لو پیاری! اس کی مخالفت میں صرف رسوائی، ذلت، ناکامی، شکست اور ذلالت کی زندگی ہے۔
ترجمہ: جو لوگ اللہ اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ ایسے ہی ذلیل کیے جائے گے جیسے ان سے پہلے لوگ ذلیل کیے گئے بے شک ہم واضح آیات اتار چکے ہیں اور کافروں کے لیے درد ناک عذاب ہے۔ سورہ مجادلہ آیت :5
اگر تمہارا کونسپٹ اب بھی نہيں بدلا اور تمہيں اسے قید کہنے پہ ہی اصرار ہے تو سن لو۔ ہاں یہ قید ہے اور بہت پیاری قید ہے کم از کم اس میں ذلت تو نہیں ہے۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ آج مغرب کی عورت کس قدر ذلیل ہے جس قدر وہ عام ہے اسی قدر بے کار اور بے آرام ہے۔ کیا پایا اس نے اس قید سے نکل کر دھکے ،ٹھوکریں، در در کی ذلتیں، رسوائی، دوگنا بوجھ، ہر میدان میں خسارہ
؎عورت عام ھو گئی نکاح کی ضرورت نہ رہی
پھر دیکھ جو میسر تھا عورت کو وہ سہولت نہ رہی۔
اب یہ سب کر کے تمہيں کیا ملے گا آخر وہی سب کچھ نا جو مغربی عورت جھیل رہی ہے کیوں تاریخ دہرانا چاہتی ھو تم مطمئن کیوں نہیں اس پرسکون زندگی پر – کیا ہے جو تمہیں اس قید میں میسر نہیں- کیا تم ضرورت کے وقت گھر سے باہر نہیں جا سکتی، کیا تمہاری تعلیم پہ پابندی لگائی گئی ہے؟ کیا تمہيں بیٹھے بیٹھائے سہولیات میسر نہیں؟ کیااسلام تمہیں جان ومال کا تحفظ نہیں دیتا بتاؤ ! کیا ہے جو تمہیں ان حصاروں میں میسر نہیں؟ ارے تم تو خوش قسمت ھو جو تمھیں یہ سب میسر ہے ناز کرو اپنی قسمت پہ جس طرح آج مغربی عورت تجھ پہ رشک کر رہی ہے تم ان حصاروں کی لذت سے ناآشنا ھو اس لیے آج ان سے منہ موڑے ھوئے ھو ورنہ اس کا مزا کھبی چکھ لو تو کبھی بد ذائقہ چیزوں کی طرف نگاہ بھی نہ ٹھاؤ – ارے جاؤ جا کے کبھی کسی باحجاب عورت سے اس کے احساسات پوچھ کے تو دیکھو تم خود ہی لاجواب ھو جاؤ گی
؎بن دیکھے حسن کی منزل کو یہ رستہ پیارا کیا جانو
سمجھ جاؤ پیاری آنکھیں کھول کے دیکھو اور آجاؤ واپس ہاں آجاؤ- گناہ پہ اور اب اصرار نہ کرو یہ لبرل لوگ تمہیں نشانہ بنا کے امت مسلمہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں خدارا ان کی باتوں میں نہ آؤ آجاؤ رحمٰن کی طرف وہ تمہارا منتظر ہے پلٹ آؤ اس کی طرف توبہ کر لو اس سے وہ بہت رحیم ہے کہیں ایسا نہ ھو کہ تمہیں موت آجائے اور دنیا کی رسوائی کے ساتھ آخرت کی رسوائی بھی تمہارا مقدر بن جائے آجاؤ میرا رب منتظر ہے
وہ تمہیں پکار رہا ہے کہ آ جا- میں تو تواب ھو
ترجمہ: بےشک وہی تو ہے بڑا معاف کرنے والا اور رحیم
؎عقل پہ انسان کی جہالت کا جالا ہے
مخلوق ھو کے آج اپنے خالق سے نالاں ہے