ایک ملین افراد کا احتجاج وہ اثر نہیں ڈال سکتا جو اکیلی بہادر نہتی لڑکی مسکان کی دیدہ دلیری نے پوری دنیا میں ڈال دیا، بھارت کے ہوش اڑا کر رکھ دئیے بھارت کے نام نہاد لبرل ازم کے پرخچے اڑا کر رکھ دئیے یا یوں کہیں کہ بھارت کی جعلی جمہوریت کا جنازہ پوری دنیا کے سامنے نکال دیا مسلم دنیا حیرت میں مبتلا ہے یہ کیسے ہوگیا ایک نعرہ اللہ اکبر کا وہ کام کرگیا جو جدید دنیا کی تمام جدید میڈیا ٹیکنالوجی کو نگل گیا۔
یہ ایک جھلک ہے اللہ کی مدد کی
اللہ کی کبریائی کی
اور اللہ کی قدرت کی
جب اللہ کسی کی مدد کرنا چاہے تو پوری دنیا مل کر اسے بے عزت نہیں کرسکتی جب اللہ کسی کی حفاظت کرنا چاہے تو پوری دنیا مل کر اسے گزند نہیں پہنچا سکتی، یہ اکیلی مسکان نے آج ثابت کردیا، حجاب کی عظمت کو پوری دنیا کے سامنے واضع کردیا۔
بھارت کے شہر کرناٹک کی یہ مسلمان لڑکی کرناٹک کے ایک کالج میں لگی حجاب پر پابندی کو توڑتی ہوئی غنڈوں بدمعاشوں کے سامنے ببانگ دہل اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرتے اکیلی ٹکرا گئی اور پھر کس طرح رب العزت نے اسکی عصمت اور اسکی جان کی حفاظت کی دنیا ششدر رہ گئی، بھارت کا مکروہ چہرہ آج دنیا کے سامنے نوچ کر رکھ دیا۔