دنیا حیران ہے!

شکر الحمدللہ دھرنے کے ۲۹ ویں دن اللہ نے جماعت اسلامی کو کامیابی عطا کی اور حکومت سندھ نے تقریبا سارے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں۔

جہاں خوشی بے انتہاء ہے وہیں لوگ حیران ہیں کہ اتنا پُر امن دھرنا کراچی میں کیسے ہو سکتا ہے ۔ نہ کوئی پتھراؤ نہ جلاؤ گھیراؤ نہ ٹریفک جام نہ کوئی تشدد آمیز واقعہ نہ کوئی بوری بند لاش ملی، کیا دھرنا ایسے بھی ہو سکتا ہے۔

کراچی کو تو ہڑتالوں کی سیاست کی عادت ہو چکی تھی۔ ہم نے تو ڈی چوک کے دھرنے دیکھے تھے جہاں رقص و گانے اور بے ھنگم نعرے ہوا کرتے تھے اور اب ملک کی تاریخ میں ایک دھرنا یہ بھی لکھا جائے گا جہاں باجماعت نمازیں پڑھی جا رہی تھیں کوئی اشتعال آمیز نعرہ نہیں تھا بلکہ ترانے پڑھے جا رہے تھے اور شائد اللہ کو ان دیوانوں کی یہی ادا پسند آگئی اور انہیں کامیابی سے نوازا اور دنیا کوایک پیغام بھی پہنچا کہ دھرنے ایسے بھی ہو سکتے ہیں۔