جماعت اسلامی کے دھرنے کوچھبیس دن ہو گۓ ان دنوں میں سخت سردی بڑھی، بارش ہوئی، ہوا کا طوفان آیا ۔مگر دھرنے پر بیٹھا مرد مجاہد اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہ ہوا آخر کیوں ایسا کون سا مفاد ہے جس کے لئے یہ شخص اور اسکے لوگ اتنے پُر عزم ہیں۔
جی ہاں مفاد تو ہے مگر ذاتی نہیں قومی مفاد کے حصول کے لۓ یہ لوگ موسم کی سختیاں اپنے گھروں سے دوری کی بےآرامی جھیل رہے ہیں اور جب ہم اپنے گھر کے گرم کمروں میں چائے کافی اور چکن کارن سوپ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو ایک دیوانہ کراچی کی سڑکوں پر مارا مارا پھر رہا ہے اپنے دن رات کالے کر رہا ہے کہ اس شہر کے رہنے والوں کو ان کے جائز حقوق دلا سکے۔
اس دیوانے کا نام حافظ نعیم الرحمن ہے یہ شخص ایک محاذ پر نہیں کئی محاذوں پر اکیلا سینہ تانے کھڑاہے ،کبھی دھرنے میں شریک عوام سے خطاب تو کبھی میڈیا کے تیز ترش سوالوں کے جواب دینا کبھی کراچی کی بے حال سڑکوں کا دورہ کرتا ہوا تو کبھی کارکنوں کو پاپوش سمیت کراچی کے علاقوں کی بدترین حالت پر دھرنا کرانے کی تلقین کرنا ۔جناب نعیم الرحمن صاحب کی زندگی کے اسپیشل 26 دن دھرنے کی صورت میں کراچی کی عوام کو ہمیشہ یاد رہیں گے کہ ایک شخص ان کے شہر کے لۓ کتنا مخلص ہے جو اپنے دن رات اس عوام کے آرام اور سکون کے حصول کے لے کالے کر رہا ہے سلام ایسے لیڈر کو اور سلام اس ماں کو جس نے ایسا شیر بہادر پیدا کیا۔