اور اللّٰہ کا رنگ اختیار کرو،
اس کے رنگ سے اچھا اور کونسا رنگ ہوگا؟اور ہم اسی کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں۔” (سورة البقرة:١٣٨)
آپ نے کبھی دوپٹہ رنگوایا ہوگا یا رنگتے ہوۓ دیکھا ہوگا۔۔۔جب کوٸ دوپٹہ رنگا جاتا ہے، تو سب سے پہلی چیز اس پر سے اسکا پرانا رنگ اتارا جاتا ہے تاکہ مطلوبہ رنگ گہرا اور پاٸیدار ھو، سہی سے چڑھ سکے اور رنگ کی شکل نہ بگڑے۔۔۔دوسری چیز اس کپڑے کا مضبوط ہونا ضروری ہوتا ہے تاکہ رنگ اتارنے یا چڑھانے کے دوران کپڑا پھٹ نہ جاۓ یا خراب نہ ہوجاۓ۔۔۔
تیسری چیز اس نۓ رنگ کا معیاری ہونا ضروری ہے وہ اس لۓ تاکہ کپڑے کا رنگ ایک دو بار دھلنے پر ہی اتر نہ جاۓ یا پھیکا نہ پڑ جاۓ۔۔۔آپکو پتا ہے سب سے اعلٰی،معیاری اور خوبصورت رنگ کونسا ہے؟”صبغةاللّٰہ” اللّٰہ کا رنگ،تقویٰ کا رنگ، وہ رنگ جو اعمال اور افکار سے جھلکتا ہے،وہ رنگ جو دل میں صرف اللّٰہ کی محبت اور خوف پیدا کرتا ہے باقی محبتیں اور ڈر دل سے نکال دیتا ہے۔۔۔
یہ حسین رنگ ایسے ہی نہیں چڑھ جاتا اس کے لۓ بھی وہی چیزیں مطلوب ہیں جو ایک کپڑے کو رنگنے کۓ درکار ہوتی ہیں۔۔۔اللّٰہ کا رنگ خود پر چڑھانے کے لۓ آپکا بھی مضبوط ہونا، ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے اور ہر طرح کی بات برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا ضروری ہے،ایسا نہ ہو کہ شروع کے مراحل میں ہی آپ ہمت ہار جاٸیں،پیچھے ہٹ جاٸیں یا ٹوٹ جاٸیں۔۔۔
دوسری چیز اپنے اوپر سے ہر رنگ اتار پھینکنا،ہر وہ رنگ جو احکام خداوندی کے منافی ہو، خواہ کتنا بھی حسین کیوں نہ ہو اسے اتار پھینکنا ہے۔۔۔ اللّٰہ کا اصل رنگ تبھی چڑھے گا جب آپ بلکل colorless ہوجاٸینگے ویسے ہی جیسے کپڑے کا colorless ہونا ضروری ہے ورنہ یا تو رنگ ہی بدل جاۓ گا مطلوبہ رنگ نہیں چڑھ پاۓ گا یا پھر آپ دو رنگی شخصیت بن جاٸیں گے tie and dye بن جاٸیں گے آدھا کچھ اور آدھا کچھ۔۔۔
اللّٰہ نے ہمیں اپنی بھرپور محبت اور نعمتوں سے نوازا ہے وہ بھی بدلے میں بھرپور محبت ہی مانگتا ہے،خالص عمل، ملاوٹ سے پاک محبت ۔۔۔میرے رب کا رنگ وہ رنگ ہے جس کے آگے دنیا کا ہر رنگ پھیکا پڑ جاتا ہے۔۔۔وہ رنگ جس کے بغیر شاید دنیا کی زندگی تو خوبصورت ہو سکتی ہے مگر آخرت کی ہر گز نہیں۔۔۔دنیا کی رنگینی عارضی ہے مگر آخرت صرف “صبغة اللّٰہ” سے ہی حسین اور خوبصورت ہو سکتی ہے۔۔۔اور میرے رب نے اپنے اجر عظیم کی خوشخبری اور عذاب کی وعیدیں سنا کر یہ اختیار بھی ہمیں دے دیا کہ ہم کونسا رنگ پسند کرتے ہیں اور کونسا اپناتے ہیں اسکا اختیار ہمارے پاس ہے،
مگر۔۔۔۔ اللّٰہ کے رنگ سے اچھا اور کونسا رنگ ہوگا ؟؟؟
“صَدَقَ اللّٰہُ العَظِیم”