محترم جناب وزیر اعظم صاحب۔
اسلام علیکم۔
آپ کو اللّٰہ رب العزت نے یہ معتبر مقام ، عزت و مرتبہ عطا فرمایا کہ آپ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سربراہ بنے قوم کو آپ سے بہت سی امیدیں ہیں کیونکہ آپ نے ہم سے وعدہ کیا ریاست مدینہ بنانے کا تو جناب عرض یہ ہے کہ دیگر مسائل سے ماسوا سب سے بڑا اور گھمبیر مسئلہ سیکولر طاقتوں کی سرگرمیاں ہیں جن کے تحت آئے روز توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات پے در پے رونما ہو رہے ہیں جو مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بن رہے ہیں آپ خود بھی مسلمان ہیں کیا آپ یہ گوارا کر سکتے ہیں ؟؟
جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں 295_c کے تحت توہین رسالت کے مرتکب افراد کی سزا موت ہے تو آئے روز اس جرم کے مرتکب افراد کو سزا کیوں نہیں دی جاتی ؟؟
میری التجا ہے کہ اس قانون کو لاگو کرنے کے لیے فوری ایکشن لیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی کی یہ جرآت نہ ہو سکے کہ وہ میرے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کا سوچ بھی سکے۔
فقط
حریم شفیق