میرے وطن کے معصوم گلاب ہیں یہ
جنھیں لہو کی چادروں میں لپیٹ دیا
جو میرے وطن کا مستقبل تھے
انہیں زمین میں دفن کردیا…..
ظالموں نے نشانے باندھے معصوم گلابوں کے
ان میں ہمت نہیں ہم عمر سے مقابلہ کرنے کی
مسکراتے چہرے , ماؤں کے کلیجے کاٹ گئے
یہی تو پھول ہیں میرے چمن کے
کتابوں میں اپنا نام لکھ کر گئے
دنیا والوں کو اپنے وجود کا احساس دلاکر گئے
ہم ہی ہیں اس چمن کے پھول!!!
جن سے تم خوف کھاتے….
ہم اپنے ملک کی حفاظت کرتے رہیں گے
تم اور کتنی نسلیں اجاڑ سکو گے
ہم اپنے دیس کے لئے جان قربان کریں گے
تمہاری نسلوں کو اکھاڑ پھینکیں گے
ہم ہی اس چمن کے پھول ہیں
اس چمن نے ہمیں جنم دیا ہے