۔42000 کا چونا

تھوڑی دیر پہلے مسز کی کال آئی کہ کوئی صاحب مجھے بار بار کال کر کے کہہ رہے ہیں کہ آپکو غلطی سے 2000 روپے بھیج دیئے ہیں آپ مہربانی کرکے ہمیں یہ واپس لوٹانے میں مدد دیں ۔۔۔ میں نے اہلیہ کو سختی سے منع کیا کہ یہ چیٹر ہیں ان کی نہ سننا یہ نمبر بلاک کردو  نمبر بلاک کردیا تو انہوں نے 0513737 سے کال کرنا شروع کردیں بیگم صاحبہ سمجھیں کہ یہ کمپنی نمبر ہے وہ اس جھانسے میں آگئیں کال سن لی اور ہمدردی میں ان کو ان سیکرٹ سوالوں کے جواب دے کر اپنا اکاؤنٹ صاف کرادیا ۔۔۔ میں جب تک ایزی پیسہ والوں کو فون کرکے اس نمبر کی تصدیق کر رہا تھا وہ اکاؤنٹ صاٖف کر چکے تھے اب میری اہلیہ تو آرام سے ہیں آپ بھی ایسا آرام چاہتے ہیں تو ایسی نیکیوں سے دور رہیں ،یہ چیٹر کمپنی کے اندر ہی نقب لگا کر بیٹھے ہیں انہیں یہ معلومات کمپنی سے ہی ملتی ہیں کہ کس کس نمبر پر اکاؤنٹ ہے اور کس میں کتنی رقم ہے ۔۔۔ خیر اب میرے کوسنے دینے کا اور آپکے ہشیار ہونے کا وقت ہوا چاہتا ہے

حصہ
mm
احسان کوہاٹی المعروف سیلانی معروف قلم کار ہیں۔لکھنےکے لیے بلاشبہ قلم و قرطاس ہی کا سہارا لیتے ہوں گے مگر ان کی تحریر پڑھیں تو محسوس ہوتا ہے کہ سیاہی نہیں بلکہ اپنے خونِ جگر میں ڈبو کر فگار انگلیوں سے لکھ رہے ہیں۔۔سچے جذبوں اور احساس کی فراوانی صرف سیلانی ہی کے قلم میں ملے گی۔گزشتہ دو دھائی سے روزنامہ امت کراچی میں سیلانی دیکھتا چلا گیا کہ عنوان سے لکھ رہے ہیں ۔آج کل ایک نجی ٹی ؤی چینلز میں پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔