خواتین اور سیلف ڈیفنس

حالیہ سانحہ موٹر وے نے ایک مرتبہ پھر ساری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔لیکن اس سے بھی بڑا المیہ یہ ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ایسے واقعات کے نتیجے میں حکومت اور عوام کا وہی رویہ اس با ر بھی نظر آیا۔ عوام اور میڈیانے اس واقعے کے ردعمل میں ہمیشہ کی طرح اس خبر کی اتنی تشہیر کی جس کے نتیجے میں اگلے ہی روز ایسے کئی واقعات میڈیا کی زینت بنے۔

 بدقسمتی سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ وقت بہت پہلے آگیا تھا جب حکومت ِ پاکستان کو دہشت گردی اور درندگی کے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سنجیدگی سے سوچ کر عوام کے لیے کچھ کرنا چاہیے تھا۔لیکن ہر نئی آنے والی حکومت نے عام شہری کے تحفظ اور سیلف ڈیفنس کی تربیت کو ضروری اور اہم نہیں سمجھا۔ہم سب کو سمجھ جانا چاہیے خاص طور پر خواتین اور بچوں کو کہ اب ہمیں اپنی موجودہ اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت سیلف ڈیفنس کے متعلق کچھ نہ کچھ بنیادی معلومات حاصل کر کے اپنی اور بچوں کی تربیت کا لازمی حصہ بنانا ہو گا۔اب سوال یہ ہے کہ سیلف ڈیفنس کے لیے کیا کیا جائے؟؟؟ وہ کونسی بنیادی معلومات اور ٹولز ہیں جس کا علم خاص طور پر خواتین اور بچوں کے پاس ہونا چاہیے۔تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت ِ حال کا مقابلہ کر سکیں۔

سب سے پہلے گھر سے نکلتے ہوئے عبایہ یا کم از کم ایک ایسی چادر اوڑھنے کا اہتمام ضرور کریں جو آپ کی جسمانی ساخت کو ہر طرح سے ڈھانپ لے۔ یاد رکھیئے اللہ تعالیٰ نے پردے کو عورت کی ڈھال بنایا ہے اس لیے قرآن میں مسلمان عورت کے لیے چہرے سے بھی پہلے سینہ ڈھانکنے کا حکم اُتاراگیا۔اللہ تعالیٰ سورۃ النور کی آیت نمبر31:میں فرماتے ہیں۔”اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں اور اپنی آرائش کو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں۔“چادر اوڑھنے کا اہتمام اللہ کا حکم سمجھ کر کریں اس یقین کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کے لیے اس میں بے شمار فائدے رکھے ہیں۔صبح شام معوذتین گھر سے نکلنے اور سفری دعاوں کا خاص طور پر اہتمام کریں۔

  سیلف ڈیفنس کے کچھ بنیادی اقدام  (MOVES)ہماری عام گھریلو خواتین کولازمی طور پر پتہ ہونے چاہیں۔ انہیں انٹر نیٹ سے سرچ کر کے اپنی سہولت سے ورزش کے اوقات میں روزانہ کی بنیادوں پر اس کی پریکٹس کریں اور اسے زندگی کا حصہ بنائیں۔روزانہ واک کرنے کی روٹین ضرور بنائیں اپنے جسم کو چاک و چوبند رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں آپ کو دوڑنے میں آسانی ہو۔گھر میں باکسنگ کا اہتمام کریں 800سے 1000تک کی مناسب قیمت میں کسی بھی اسپورٹس شاپ سے boxing Gloves   خرید لیں اور روازنہ گھر کی کسی بھی دیوار پر 200 سے  300 دفعہ پوری قوت کے ساتھ باکسنگ کریں۔یہ ایک ایسی ورزش ہے جو آپ کو چاک و چوبند رکھے گی آپ کو بہادر بنائے گی آپ کے مسلز کو مضبوط کرے گی اورکسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نبٹنے کے لیے آپ کو ذہنی طور پر ہمیشہ تیار رکھے گی۔

 سیلف ڈیفنس کے لیے چند گیجٹس جن کا جاننا اب ہم سب کے لیے ضروری ہے درج ذیل ہیں۔سیلف ڈیفنس کے لیے استعمال  ہونے والے یہ گیجٹس پوری دنیا میں مناسب قیمت اور آسانی سے دستیاب ہونے کی وجہ سے نہایت مقبول ہیں۔ سیلف ڈیفنس کے لیے استعمال ہونے والے یہ گیجٹس کسی بھی صورت میں اکیلے نکلتے ہوئے خواتین کے پاس ہمیشہ موجود ہونے چاہیں۔

سیلف ڈیفنس رِنگ:

self defence ring جو خاص طور پر خواتین کے لیے بنائی گئی ہے اس رنگ کے اوپری حصے میں ایک خنجر نما نوکیلی نوک ہوتی ہے جو ایک ہی وار میں سامنے والے کو زخمی کر دیتی ہے۔ خواتین گھر سے نکلتے ہوئے اسے آسانی سے انگوٹھی کی طرح پہن سکتی ہیں۔

پرسنل الارم کی چین:

پرسنل الارم کی چینز بھی سیلف ڈیفنس کے لیے پوری دنیا میں آسانی سے کم قیمت میں دستیاب ہونے کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں۔ان کی چینز میں,MINI foldable knifs,EIOU sd keychain MUNIO self defence keychainاور اس سے ملتے جلتے بے شمار کی چینز جنہیں آسانی سے خریدا اور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ان کی چینز کو خرید لیں اور گھر پہ ان کی اس وقت تک  پریکٹس کریں جب تک آپ کو اپنی گرفت کی مضبوطی پر پورا یقین نہ ہو جائے۔ان کی چینزکو گھر،کار،ہینڈ بیگس اور ان تمام چابیوں اور اشیا میں ڈا  ل یا لٹکا لیں جو آپ گھر سے باہر جاتے ہوئے ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔

بلنگ سٹنگ سپرے:

 bling sting pepper spray   سیلف ڈیفنس کے لیے  استعمال ہونے والے گیگ جیٹس میں سے ایک ہے اس سپرے کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں سے ایک تیز روشنی گولی کی طرح بالکل سیدھا نشانے پہ جا کر لگتی ہے۔اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ دور سے ہی حملہ آور کو اس روشنی کے ذریعے گرا سکتی ہیں خواتین کے لیے یہ پاکٹ سائیز سپرے پوری دنیا میں بے حد مقبول ہے

کومب نائف:

  comb knife جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کنگھے کے نیچلے حصے میں نہایت خوبصورتی سے چھوٹے سائز کی چھری لگائی گئی ہے جسے آسانی سے خواتین اپنے بیگ میں رکھ سکتی ہیں۔ یہ کنگھا فولڈایبل شکل میں بھی دستیاب ہے جسے آسانی سے گاڑی،ہینڈ بیگ،سوکس یا جیکٹ کی جیب میں چھپا کر رکھا جا سکتا ہے۔

لپ اسٹک سٹن گن:

lipstick stun gun   بالکل لپ اسٹک جیسی دیکھتی ہے لیکن سائز میں لپ اسٹک سے تھوڑی بڑی ہوتی ہے۔اس میں ایک تیز روشنی والی ٹارچ لگی ہوتی ہے۔یہ کسی بھی ہنگامی صورت میں اردگرد کے لوگوں کو توجہ دلانے کے لیے یا پھر حملہ آور کی آنکھوں میں مار کر اسے گرانے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔

ان گیجٹس کے علاوہ cell phone pistol,Bola wrap  ہر وقت گاڑی میں کسی ایسی جگہ چھپا کرمستقل طور پر رکھے جا سکتے ہیں جہاں کسی بھی ہنگامی صورت میں آسانی سے ہاتھ پہنچ جائے۔سیلف ڈیفنس کے لیے استعمال ہونے والے یہ تمام گیجٹ انتہائی مناسب قیمت پر آن لائن ویب سائیٹس پر دستیاب ہیں۔

سیلف ڈیفنس کے لیے جو بھی کریں اپنے بچوں کو اپنے آس پاس رکھیں انہیں کسی بھی ہنگامی صورت ِ حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کریں۔

بچوں کو بتائیں کہ ایک ہاتھ آگے اور ایک ہاتھ پیچھے اس دائرے میں کوئی بھی آپ کے قریب آنے کی کوشیش کرے تو وہاں سے بھاگ جائیں۔مرد حضرات کو چاہیے کہ سیلف ڈیفنس کے حوالے سے اپنے گھر کے تمام افراد سے بات کریں اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور اپنے اہل ِ خانہ کے ساتھ اس حوالے سے پورا پورا تعاون کریں۔ یاد رکھیئے انسان کی قسمت میں جو حا دثہ لکھا ہوتا وہ ہو کر رہتا ہے۔اوپر بتائی گئی تمام احتیاطی تدابیر آپ کو مکمل طور پر تو محفوظ نہیں رکھ سکتیں۔لیکن کسی حد تک کامیاب بنا سکتی ہیں۔جنسی درندگی کے واقعات کی روک تھام کے لیے۔ ہمارے کرنے کے کام یہ ہیں کہ سوشل میڈیا پر سیلف ڈیفنس اور نفس کی تربیت کے حوالے سے اپنی مادری زبان میں روزانہ یا ہفتے میں ایک مرتبہ کوئی بھی معلوماتی پوسٹ ضرور لگائیں۔ایسے تمام واقعات کی تشہیر جو کسی بھی شکل میں ہو اس کے ہر ذریعے سے مکمل طور پر بائیکاٹ کریں۔اسکول،کالج،مدارس،مساجد،دفاتر ہر جگہ سیلف ڈیفنس کے متعلق بنیادی معلومات اور ورکشاپس کا خاص طور پر اہتمام کریں۔

17 تبصرے

Comments are closed.