زندگی کی محرومیاں

جب کبھی مجھے میری محرومیاں یہ احساس دلاتی کہ تم کتنے ناکام آدمی ہو، وقت سے کتنا پیچھے ہو…… تمہارا تو کوئی مستقبل ہی نہیں….. تم انہی حالات میں….. ایسے ہی روتے ہوئے مرو گے …. روز کوئی ناکامی تمہارے دروازے پر دستک دیتی ہے……. تو میں ماضی میں چلا جاتا ہوں…….. بہت پیچھے بہت پہلے…… جب میری سوچ ایک گاوں کے کچے گھر تک محدود تھی….. مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس سے باہر بھی کوئی دنیا ہے تب بھی مجھے یہی لگتا تھا وقت نہیں بدلے گا…… میں یہی رلتا رلتا مر جاوں گا…. کہیں دل میں بس ایک امید ہوتی جو ساتھ چلتی رہتی ……. مگر وقت بدلا حالات بدلے…. پھر میں شہر منتقل ہوا…. اب میری سوچ کا زاویہ بڑھا……سب نیا نیا تھا.. کچھ عرصہ یہ سب مجھے بہت اچھا لگا….. کیونکہ میں نے ترقی کی تھی….

مگر پھر جب میں اردگرد دنیا کی برق رفتاری دیکھتا تو …….. اندر اندر کڑھتا کہ میں تو بہت پیچھے ہوں…. میں تو آگے نہیں بڑھ سکتا…. میرے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں …..پھر مجھے لگتا اب یہی سب میرا مستقبل ہے….. میرا کچھ نہیں ہونے والا…..مگر وقت پھر بدلا….اور میری سوچ بھی بدلی……. اب میں اور بڑا سوچنے لگا…. شہر سے نکل کر ملک کی بات کرنے لگا…….. بڑے لوگوں میں بیٹھنے لگا…. بڑے خواب دیکھنے لگا ……. مگر وہاں مجھے لگتا میں تو اب بھی بہت پیچھے ہوں…… بلکہ کہیں نہیں ہوں….. میرا کچھ نہیں بننا ……. مگر اس سب عرصے میں میرا دل میری راہنمائی کرتا رہا وہ مجھے یاد دلاتا رہا…. یار ذرا سوچو تو سہی…. تھوڑا غور تو کرو….. تم کیا تھے…. سوچو کہاں سے تم نے سفر شروع کیا اور آج کہاں ہو…… کیا تمہیں کہیں کوئی تبدیلی نہیں نظر آتی ……. اگر آتی ہے تو پھر سوچو یہ سب کیسے ہوا….. کس نے کیا…….. تمہاری اپنی تو اتنی اوقات نہ تھی…..تمہیں تو کچھ پتا ہی نہیں تھا….. بے اختیار میری آنکھیں آسمان کی طرف اٹھ جاتیں اور دل سجدے میں.. اور پھر میں فکر کے اس غبار کو پرے دھکیل ہوئے سوچتا جو ذات میری پیدائش سے لے کر اب تک مجھے سنبھالتی آئی ہے… کیا وہ اس پر قادر نہیں کہ میرا مستقبل بھی سنبھال لے………..

24 تبصرے

  1. 36763 21112Thank you for the sensible critique. Me and my neighbor were just preparing to do some research on this. We got a grab a book from our location library but I feel I learned far more clear from this post. Im very glad to see such excellent information being shared freely out there. 312190

  2. 595781 51232Aw, this is an extremely good post. In thought I would like to put in location writing like this moreover – spending time and actual effort to create a good article but exactly what do I say I procrastinate alot by way of no indicates seem to get something accomplished. 859279

  3. 652593 299676Hello, Neat post. There is an problem along together with your internet site in internet explorer, could test thisK IE nonetheless will be the marketplace leader and a huge portion of other folks will miss your magnificent writing because of this problem. 978814

  4. 517133 37768Its always very good to learn ideas like you share for weblog posting. As I just started posting comments for weblog and facing problem of lots of rejections. I believe your suggestion would be valuable for me. I will let you know if its function for me too. 701973

جواب چھوڑ دیں