(والدین سے درد انگیز اپیل کے ساتھ….) آپ کی عزت اور آپ کا احترام کروڑ پتی بننے سے کہیں زیادہ قیمتی اور اہم ہے ۔آزاد خیالی اپنی جگہ لیکن ہمیں یقین ہے آپ ہرگز ہرگز اپنے بچوں کو آزاد خیالی کی اس انتہا پر دیکھنا نہیں چاہیں گے جس کی دعوت بول چینل کا فہیم خان بول چینل پر ٹک ٹاک شو کے ذریعے کروڑ پتی شو میں دے رہا ہے ……ایک شو کے الفاظ کان میں پڑے ، “یار تمہیں یہ پروگرام ہمیں بھیجتے ہوئے کوئی لڑکی نا ملی؟”
اس پر اس شو کی کلپس دیکھنے کا اتفاق ہوا تو سر پکڑ لیا …….انتہائی گمراہ کن پروگرام ایک ایسے چینل کی سرپرستی میں جو گھر گھر دیکھا جاتا ہے۔
اگرآپ سے سوال کیا جائے کہ ……….
بہن یا بیٹی کی آئٹم سانگ پر ناچتی ،کاپی کرتی وڈیو آن ائر جانے پر آپ کیسا محسوس کریں گے….. ؟؟؟
کروڑ پتی بننے کے لالچ میں بدنام زمانہ انڈین گلیمرس کردار کو نبھانے کے لیے نامناسب اور غیر شرعی لباس زیب تن کرتی ہوئی وڈیو پر کیسا محسوس کریں گے؟
پیسوں اور تحفوں کے لالچ کے جال میں پھنسا کر ورغلایا جائے کیا اس پر خاموشی سے دیکھتے رہیں…..؟؟؟
ٹیلنٹ کے نام پر بے راہ روی پر لگا دیا جائے کیا خاموش تماشائی بن جائیں……؟؟؟ تو آپ کا جواب کیا ہوگا….!!!!!
جی ہاں آپ کا جواب “ہرگز نہیں”….. میں ہوگا۔
کوئی بھی باعزت شخص کسی بھی انجان یا نا محرم شخص کو اپنے گھر میں داخل کرکے اپنی بیٹی یا بہن سے بات کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا؟؟ تو پھر کس طرح یہ برداشت کر سکتا ہے کہ بیٹی یا بہن بیس کروڑ عوام کے سامنے اس حال میں آئیں جس سے آنکھیں شرم سے جھک جائیں اور شرم سے پانی پانی ہو جائیں۔
یقینا آپ اشارہ سمجھ گئے ہونگے بول چینل سے نشر ہونے والا پروگرام TICK TOCK SHOW ( گھر سے کروڑ پتی بنئے۔۔۔)with fahim Khan
جی ہاں یہ وہ پروگرام ہے جس میں لڑکے اور لڑکیاں موبائل ایپ کے ذریعے اپنی ویڈیوز شیئر کرتے اور چینل کے ہوسٹ کو بھیجتے ہیدں، جسکے بعد یہ ویڈیوز ٹی وی اور نیٹ پر آن ائر کی جاتی ہیں۔
ہوسٹ فہیم خان اور اسکی ٹیم ان وڈیوز کے جملوں اور انکی ایک ایک حرکت پر کمنٹ کرتے ایک ایک انچ سے جائزہ لینے کے بعد ان کے معیاری اور غیر معیاری ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ انعام تو ظاہر ہے کسی ایک کا ہوگا، وہ بعد کی بات ہے۔ نہ ملے تو بھی کوئی کیا کرسکتا یے ۔
لیکن ہاں…..تہذیب، اخلاق، شرم وحیا کا جنازہ بڑی دھوم سے نکلے گا………..خدا نہ کرے ہم ان جنازوں میں روتے پیٹتے شرکت کریں………اللہ سے دعا ہے اس وقت سے پہلے ہمیں ہوش آجائے۔
آج میڈیا کا کردار ماں کی گود کی طرح ہے جو انسان کے کردار اور نفسیات کی بنیاد بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،اور یہی وہ میڈیا ہے جو معاشرے کے بناؤ اور بگاڑ کا سبب بنتا ہے۔یہ کون سا انٹرٹینمنٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ہم احتجاج کرتے ہیں کہ پیمرا اور مقتدر ادارے بول چینل کے پروگرام فہیم خان شو کے Tik Talk show کو فوری طور پر بند کریں!!
(تمام والدین سے گزارش ہے کہ اس بارے میں کمنٹس ضرور کیجئے اور اپنے احساسات کو شیئر کیجیے…… جزاک اللہ)