کلیمی ضرب کی تاثیر تھی اس کے تکلم میں
وہ ہر فرعون کی قوت سے ٹکراتا ہوا آیا
اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کلمہ حق بلند کرنے والا مرد مجاہد ،اعلائے کلمتہ اللہ کے لیے اپنے شب وروز گزارنے والا مدبر عالم باعمل آہ ! آج حضرت سید منور حسن بھی چل بسے ….. ؎
لائی حیات آئے قضاء لے چلی چلے
اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے
سیدمنور حسن صاحب بھی اسلاف سے جا ملے ۔وہاں چلے گئے جہاں باری باری سب نے جانا ہے ۔روحانی اعتبارسے اہل علم علماء کی قبیل سے ہوا کرتے ہیں ۔گزشتہ دوماہ سے اہل علم کی اموات سے متعلق سن رہا ہوں دل غمگین ہے ۔ایک سلسلہ ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔انبیاء کے حقیقی وارث،دین اسلام کی سچے سپاہی،کتاب وسنت کے پاسبان اپنے حقیقی دوست کے پاس دوڑے جارہے ہیں۔جانے کی شد ت توذرا دیکھئے یکے بعد دیگرے جانب منزل رواں دواں ہیں ۔ہم گنہگاروں پر کیا گزررہی ہے ۔زبان کچھ کہنے سے قاصرہے۔الفاظ موجود ہیں مگر ربط کے سلسلے ٹوٹے ہوئے ہیں ۔درد ہنر کا بہائو دبائے جارہا ہے ۔ہرے بھرے کھیت کھلیان صحرا نظر آرہے ہیں ۔انسانوں کے جم عفیرمجمع میں خود کو تنہامحسوس کرنے لگاہوں۔
تشنگان علم ،خدام العلماء ،محبان اسلام غم میں مبتلا ہیں ۔صاحبان علم کا اُٹھ جانا علامات قیامت میں سے ہے ،قرب قیامت علم اُٹھ جائے گا سے مراد علماء کا دنیا سے کوچ کرجانا ہے ۔جھوٹ ،بے راہ روی ،فحاشی وعریانی ،لعن طعن عروج پر ہے ۔موجودہ وباء نے مساجد ومدارس کا تعلیمی سلسلہ منقطع کردیا ہے ۔ایسے میں اہل علم کا چلے جانا باعث تکلیف ہے ۔حکم خداوندی کی تعمیل میں صبروشکر، صلاۃ واستغفار کا عمل بڑھانے کی ضرورت ہے ۔اللہ تعالیٰ کے امر کو کون ٹال سکتاہے ۔اے مرے اللہ تیرے بندے تیرے پاس آئے ہیں۔عبدالحمید ہزاروی ،قاری محمدرفیق شاکر،مولانا عبدالحلیم جانباز ،پروفیسرحافظ ثناء اللہ خاں،شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالرشید راشدہزاروی،مولانا عبدالرشید حجازی ،حافظ محمدیونس آزاد،قاری یحی رسول نگری ،حافظ انعام الحق ،پروفیسر عبدالرحمان لدھیانوی ،حضرت شیخ الحدیث مولانا یونس بٹ ،حضرت شیخ حافظ محمدادریس گوہڑوی ،جناب حضرت عبدالرحمن عظیم ،حضرت شیخ مفتی محمد نعیم صاحب،حضرت شیخ پیر عزیزالرحمان ہزاروی ،مولانا شمس الدین انصاری ،خواجہ عزیزاحمدبہلویؒ ۔اے مالک ارض وسماء ان تمام بزرگوں کو جنت میں اعلیٰ مقام عطافرما ۔جہاں جہاں علماء دنیا فانی سے کوچ کرگئے سب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرما۔
بلاشبہ حکم ربانی سے انسان اشرف المخلوقات ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ ضعیف الاختیار والبیان ہے ۔اس عالم کون ومکاں میں تمام اختیارات کا مالک اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں ہے ،بقاوداوم کی صفت اللہ تعالیٰ کا خاصہ ہے ۔ انسان کی صفت احتیاج وفناسے موسوم ہے ۔اہل علم کا دنیا کے میلے سے چلے جانا ،وہم ،بدعت،اورشرک پرستوں کا بڑھ جانا خیر کی علامت نہیں ہے ۔اللہ کے بندوں کو دہشت گرد قرار دینا ،انبیاء ،اولیاء اورصالحین کے خلاف دشنام طرازیاں کرنے والوں کابے لگاہوجانا خیرکی علامت نہیں ہے ۔
آئیے اس حقیقت کو پہچانیں
موت سے کس کی رستگاری ہے
آج وہ ، کل ہماری باری ہے
اس دن کی آمد سے پہلے کوئی خیر کا کام کرجائیں ،لوگوں کے چہرے شاد کرجائیں ،بے گھرافراد کو آباد کرجائیں ،سوکھے کھلیان سیراب کرجائیں ،بجھے چہرے کو نور کرجائیں ،ستے چہروں کو بارونق کرجائیں ،علم کی شمع عا م کرجائیں ،شرک وبدعت کا کام تمام کرجائیں ،نظام کفر کے راستے میں کیل ٹھوک کر نفاذ اسلام کا راستہ بحال کرجائیں ،کشمیر وفلسطین کے بھائیوں کے لیے آزادی کا سورج طلوع کرجائیں ۔آئیے ذات پات ،رنگ ونسل ،لسانی وصوبائی پہچان کو ترک کرکے ایک اسلام کے رنگ میں رنگ جائیں ۔اس رنگ میں جو اللہ تعالیٰ کو پسندہے ۔وہ دن دور نہیں جب وطن عزیز سے اندھیرے اورعالم اسلام سے غلامی کے پہرے ختم ہوجائیں گے ۔آئیے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام اورارض پاک کے لیے جدجہدکریں ۔ہمارے اسلاف عظیم انسان تھے ۔اللہ تعالیٰ کے سچے محب انسانیت کے حقیقی خادم ۔
جہاں جہاں نظر آئیں تمہیں لہو کے چراغ
مسا فرا ن محبت ہمیں دعا د ینا
پھردعاگوہوں تمام بزرگ علماء کے لیے جو دنیافانی سے کوچ کرگئے ۔اللہ تعالیٰ سب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ۔
جگہ جی لگانے کی دنیا ہے نہیں ہے
یہ عبرت کی جاہے ٹھکانا نہیں ہے
… [Trackback]
[…] Information on that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Find More Information here on that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Read More Info here on that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Read More to that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Read More here on that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Read More on on that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Here you can find 40136 more Information on that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] There you can find 3742 more Information on that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Here you will find 4652 additional Information to that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Find More to that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Read More Information here to that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Find More Info here to that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Find More to that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Read More to that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Find More on to that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Read More on that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Find More Information here on that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Info to that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Information on that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Read More on that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] There you will find 88269 additional Info to that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Find More to that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Info to that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Here you will find 77814 additional Information on that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]
… [Trackback]
[…] Read More here on that Topic: jasarat.com/blog/2020/06/27/rashid-ali-35/ […]