الحادکے پرچم بردارو! اےظلمتِ شب کےدلدادو
جب نور بجھانے جاؤگے تب ظلمت لیکے آؤگے
ظلمت کانشانہ خودکو ہی نا سمجھی میں بنواؤگے
جب ظلمت میں گھر جاؤگے تب راہ کہیں نہ پاؤگے!!
جب غدر اٹھانا چاہوگے خود کو ہی بھینٹ چڑھاؤگے
ایمان کو پہلے گنواؤگے پھر جاں بھی بچا نا پاؤگے
تم تنہا خود ہو جاؤ گے جب حق کو ہی ٹھکراؤگے
تم جدھر نظر دوڑاؤ گے لشکرکو عدو کےپاؤ گے
تب اپنے لاشے اٹھوانے تم کس کس کو بلواؤگے
اس دن کے آنے سے پہلے کیا ہوش میں تم نہ آؤگے؟