اسسٹنٹ کمشنرتحصیل کوٹ رادھا کشن نازیہ موہل ایک انتہائی قابل ،ہونہار اور فرض شناس خاتون آفیسر ہیں۔ حلقے میں اپنے بہترین کام کے حوالے سے جانی پہچانی جاتی ہیں۔انتہائی سوشل اورCO.OPERATIVEآفیسر ہیں۔ حلقے کے مسائل کے حل میں انتہائی سنجیدہ اور مخلص دکھائی دیتی ہیں۔
پیچیدہ اور اُلجھے ہوئے مسائل کو اچھے طریقے سے عوامی اُمنگوں کے عین مطابق حل کرنے میں خاصی مہارت رکھتی ہیں۔حلقے کی تعمیرو ترقی کے حوالے سے معاشرے کے تمام افراد کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہیں۔حلقے کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔معاملہ خواہ کتنا ہی پیچیدہ ہو ،اُسے انتہا ئی متانت وقار اور قانون کے تقاضوں کے عین مطابق حل کرتی ہیں۔
عوامی مسائل کو اچھے طریقے سے سنتی ور مناسب احکامات صادر فرماتی ہیں۔قانون کی پاسداری اِن کا شیوا ہے۔ڈسپلن، نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے پر اپنا ہاتھ سخت رکھتی ہیں۔کرونا وائرس کے خلاف انتہائی ACTIVE نظر آتے ہوئے کرونا تدارک کے لیے ہمراہ اپنی ٹیم ،CEO جواد الحسن گوندل اہم رول پلے کرتے ہوئے اہل کوٹ رادھا کشن کی جان کی حفاظت کے پیش نظر اہم اور ضروری اقدامات اُٹھاتی نظر آتی ہیں۔
کرونا پھیلائو کے ذمہ داران کی پوری طرح بازپرس کرتی نظر آتی ہیں۔حکومت پنجاب کے احکامات کے عین مطابق معاشرے کے سر کرداں افراد کو اعتماد میں لے کر کام کرتی نظر آتی ہیں۔حلقے کے عوام کو کرونا سے بچائو کے لیے عوام کے اندر مسلسل کرونا آگاہی مہم چلاتی نظر آتی ہیں۔عوام کو انتہائی اچھے طریقے سے SOCIAL DISTANCE اورFACE MASKکی اہمیت و افادیت بتاتی اور سمجھاتی نظر آتی ہیں۔
غریب نواز خاتون آفیسر ہیں ۔حلقے کے عوام کے لیے ہمدردی کا جذبہ لیے عوام کی ہر دم خدمت کے لیے تیار نظر آتی ہیں۔کرونا وائرس کے انتہائی سخت دنوں میں لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے مسلسل کوشاں دکھائی دیتی رہی ہیں اور اب تک مصروف عمل ہیں۔انتہائی سمجھ دار،معاملہ فہم اور دوسروں کا دکھ درد سمجھنے والی خاتون ہیں۔اِن کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ معاملہ کو فوری نمٹانے کی طرف جاتی ہیں اُلجھاتی نہیں۔لوگوں کے مسائل کو اچھے طریقے سے سنتی ہیں۔
قانون شکن افراد کے لیے سخت اور قانون پر عمل پیرا افراد کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہیں۔اپنے اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے خوامخواہ کسی کو تنگ یا پریشان نہیں کرتیں۔اخلاق اورتمیز سے بات کرتی ہے ۔ ہر ایک کی بات کو تحمل ،بردباری اور اخلاقیات کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے سنتی ہیں۔
غرور اور تکبرسے کوسوں دور رہتی ہیں۔ اچھی شہرت کی حامل ایک سلجھی اور باوقار فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔حلقے کے لیے بہت اچھا کرتی اور سوچتی ہیں جوکہ اِس بے حس معاشرے میں ایک اچھی ،عمدہ روایات اور اِن کے بڑاپن ہونے کی نشانی ہے۔حلقے کے مسائل کے حل کے لیے اِن کی کوششیں قابل تحسین اور سراہے جانے کے قابل ہیں۔ جنہیں حلقے کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
متعلقہ اے سی صاحبہ ایک اچھے جذبے کے ساتھ آئی ہے اور بہتر کام کررہی ہے۔ سینئرصحافیوں ملک عبدالعزیز مہر سلطان محمود،مظہر کریم ملک،وقار عظیم ادیب،طارق منیر چوہدری،ارشد منیر چوہدری،شوکت رحمان ،عارف ندیم خان ،ملک محمد عمران طاہر،سید ندیم شاہ،ڈاکٹرامتیاز سجاد،محمد شریف چڈھر،حافظ خلیل احمد،ایم ارشد تبسم ،ملک محمد ارشاد،محمداکرم گل ،ابرار جھیڈو،ڈاکٹر تسلیم رانا،ڈاکٹر محمد امجد،سید نذیراحمد ،سعید احمد بھٹی،
معززین علاقہ چوہدری ایوب خاور کمبوہ،حاجی مہر محمد یونس،ملک شاہد منصور،شیخ محمد اشرف،محمد یوسف انور ،چوہدری عزیز الرحمان ،رانا کامران سجاد ،ملک محمد سلمان ،چوہدری کامران خوشی ،ملک محمد نعمان ،چوہدری محمد اسلم ،عتیق مہر ایڈوکیٹ ،رائو اصغر کنور،حسن خان میو،چوہدری نبیل جٹ،ملک محمد منیر،حکیم محمد اسلم ،حکیم محمد غفار ،محمد بلال بھٹی ،حماد بھٹی ،محمد نوید کمبوہ،محمد بشیر سلفی،محمد عباس میو،غلام مصطفی ،شوکت اقبال پرنس ،محمد کاشف انصاری ،رانا نثار احمد،رانا گلزار احمد ،رانا وقار احمد نے موجودہ اے سی کوٹ رادھاکشن نازیہ موہل اور چیف آفیسر بلدیہ جواد الحسن گوندل کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے۔