۲۸ مئ یوم تکبیرکہ ………….جب پاکستان ایٹمی طاقت بنا ………….کہ جس دن پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکہ کیا….کہ جس ایٹم بم کی نعمت کی بدولت پاکستان پہلا وہ اسلامی ملک بنا جس کے پاس ایٹمی طاقت ہے…………….کہ جس نعمت کی بدولت آج پاکستان دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ سکتا ہے کہ ………….جس کے ہونے کی بناپر دشمن اپنے ناپاک ارادوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہےکیونکہ وہ جانتا ہےکہ ان کے پاس “ایٹم بم “ہے۔
اور اس ایٹم بم کو بنانے والے ہمارے محسن “ڈاکٹر عبدالقدیر خان “ ایسے انسان جو کہ ہمارے لیے ،ہمیں یہ تحفہ دینے کے لیے اپنی پُر آسائش زندگی چھوڑ کر آئے۰کیا آسان ہوتا ہے ایسا کرنا……….؟؟؟ لیکن انکل آپ کو ہمارا سلام۰ہم آپ کی دی ہوئ قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۰۰انکل اور ساتھ ہی ہم آپ سے شرمندہ بھی ہیں کہ ہم آپ کی قدر نہ کرسکے۰ہم اپنے حکمرانوں کی طرف سے آپ سے معافی مانگتے ہیں کہ جس طرح کا ہتک آمیز رویہ انھوں نے آپ کے ساتھ رکھا۰انکل ہم جانتے ہیں کہ محض ہمارے یہ الفاظ آپ کے دکھوں کا مداوا نہیں بن سکتے۔
لیکن ایک قلم کار کے طور پر کجھے اپنا فرض لگا کہ میرے بس میں قلم ہے تو میں اپنے قلم کے ذریعہ اسکا مداوا کرنے کی کوشش کروں اور میں ہر اس انسان سے اور ہر اس پاکستانی سے درخواست کروں گی کہ جس کے بس میں جو ہے وہ اس حد تک آواز اٹھائے کہ کیا پتہ کس کی آواز یا یہ چھوٹی چھوٹی ساری آوازیں کبھی تو ہمارے حکمرانوں کو جگا ئیں ……!!!
انکل ہم آپ کی خدمات کے معترف ہیں۰انکل آپ ہمارے دلوں میں موجود ہیں ۰انکل ہم آپ کی خدمات کا ،قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں اور خدا سے دعا کرتے ہیں کہ رب آپ کو صحت کے ساتھ لمبی زندگی دے،آپ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب کرے۰اور آپ سے راضی ہو۔ پاکستان زندہ باد ….ڈاکٹر عبدالقدیر خان زندہ باد۔